?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔
برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ’ابتدائی بریفنگ میں ہوا بازی سے متعلق تمام سیکیورٹی اداروں بشمول پی اے اے حکام، اے ایس ایف اہلکاروں، پی آئی اے، برٹش ایئرویز، ایئر بلیو، کچن کوزین، راس مینزیس اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی‘۔
معائنے میں سیکیورٹی کی تعیناتی، داخلی نظم و ضبط، اسکریننگ کے طریقہ کار، پاس جاری کرنے کے عمل، گاڑیوں اور عملے کی چیکنگ، سی سی ٹی وی نظام، بیرونی سیکیورٹی، فوری ردعمل فورس کی موجودگی، ڈرون انتظامات اور اے ایس ایف کی ایمرجنسی رسپانس صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیم نے کھانے پینے کے انتظامات اور پروازوں کے آپریشنز کا بھی معائنہ کیا، دورے کے اختتام پر برطانوی معائنہ کاروں نے محفوظ فضائی سفر یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی ٹیم کا دورہ عنقریب
دوسری جانب، پی سی اے اے کے ترجمان شاہد قادری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شعبہ ہوا بازی کی سیکیورٹی ٹیم اگست سے پاکستان کے 7 بڑے ہوائی اڈوں کا معائنہ کرے گی جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔
شاہد قادری نے کہا کہ ’سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ڈی جی سول ایوی ایشن ندیر شفیع در سے 7 ہوائی اڈوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کی درخواست کی ہے، سعودی ٹیم اگست اور اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی‘۔
یہ ٹیم پی سی اے اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن سیکیورٹی (ایو سیکیورٹی) کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی جو مہمان وفد کی میزبانی کرے گا، ان معائنوں کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی سول ایوی ایشن کا شعبہ بین الاقوامی معیار پر نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔
پاکستان نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام (یو ایس اے پی) میں 86.73 فیصد اسکور حاصل کیا، جو کہ عالمی اوسط 71 فیصد اور بھارت کے 73 فیصد سے نمایاں بہتر ہے۔
امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی کوششیں شروع
پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ندیر شفیع در نے امریکا کے وفاقی ہوا بازی کے ادارے (ایف اے اے) سے رابطے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت حاصل کی جا سکے۔
یہ اقدام یورپی یونین کے لیے پروازوں کی بحالی اور برطانیہ کے فضائی نیٹ ورک میں دوبارہ شمولیت کی پیش رفت کے بعد کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پورا شمالی علاقہ حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم
ستمبر
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے
مئی
امریکہ اور افغانستان؛ فوجی انخلا یا افراتفری پیدا کرنا
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں
اگست
عمران خان، بشری بی بی سمیت درجنوں افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ان کی
مئی
نوشین شاہ نے اپنے مداحوں سے کیا اپیل کی ہے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں
جون
متحدہ عرب امارات کے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور فوجی مذاکرات
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات
مئی
سعودی عرب کی گولانی حکومت کی مکمل حمایت
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے، جو دمشق کا
جنوری
حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
مئی