برآمدی آرڈر بروقت نہ پہنچنے پر ٹیکسٹائل شعبے کو 5 دن میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان

?️

لاہور: (سچ خبریں) ملک میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران برآمدی آرڈر بروقت نہ پہنچنے پر ٹیکسٹائل شعبے کو 5 دن میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی طرف سے یہ ہڑتال پنجاب میں نئے ٹریفک آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور مقدمات کے اندراج جیسے سخت اقدامات کیخلاف کی گئی تھی، ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث برآمدی آرڈرز بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے اس شعبے کو پانچ دن میں 20کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، صنعتی خام مال کی عدم دستیابی نے دیگر شعبوں کی پیداوار اور برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل کو بھی متاثر کیا۔

دنیا نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے بڑی مال بردار گاڑیوں کو پکڑ کر کئی کئی روز تک سڑکوں پر کھڑا کر دیا جاتا ہے جس سے نا صرف ٹرانسپورٹرز کا نقصان ہوتا ہے بلکہ رسد کے نظام میں بھی شدید خلل پیدا ہوتا ہے، یہ اقدام براہِ راست ملکی معیشت کو متاثر کرتا ہے، قومی معیشت کی موجودہ نازک صورتحال میں چھوٹے چھوٹے اقدامات بھی بڑے نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹر کے نمائندے مذاکرات میں شریک ہوئے، وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی میں ٹرانسپورٹرز نمائندے بھی شامل ہیں، ٹرانسپورٹرز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان کمیٹی کا اجلاس ہوگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر ودیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کیے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے،۔

مشہور خبریں۔

پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے گلگت بلتستان قانون ساز

یمن میں ایک اور ہیروشیما

?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد

اسرائیل کو امریکہ میں عوامی حمایت میں کمی کا سامنا ہے؛جے ڈی وینس کا اعتراف

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب جے ڈی وینس نے کہا

26 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے

امریکی محاصرہ کے باعث کیوبا میں آبی بحران شدید، لاکھوں شہری پانی کی قلت کا شکار

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی محاصرے اور

ایران کی خواہشات کے مطابق معاہدہ، جنگ کے بعد خطے میں نئی سفارتی صورتحال

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد ہونے والے معاہدے

کیا تیل منتقلی کے معاہدے کی منسوخی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ہنی مون کے خاتمے کی علامت ہوگی؟

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سیاسی ، معاشی ، سلامتی

اٹلی نے امریکہ سے یورپ کی معاشی آزادی کا مطالبہ کیا

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:    اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکہ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے