بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل کمپلیکس میں سینئر سول جج غلام اکبر کی عدالت پیش کیا گیا۔

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ یہ تمام معاملہ سیاسی انتقام ہے، اور انہیں الیکشن سے باہر رکھنے کا ڈرامہ ہے، آرٹیکل میں 260 ایکٹ کے تحت وفاقی وزیر کا عہدہ سروس آف پاکستان بنتا ہے۔

انہوں نے دلائل دیے کہ ڈیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی کا کام ہے، ہاوسنگ سوسائٹی کا این اوسیز جاری کرنا ہے ، 6 رکنی ڈی پی سی کے صرف ایک ممبر کو شامل کیا گیا ہے، راولپنڈی میں 111 ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں، جن کے پاس این اوسیز نہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف سیاسی انتقام کا کیس ہے اور اس کیس کو ڈسچارچ کیا جائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کی رٹ کا معاملہ الگ ہے۔

سینئر سول جج غلام اکبر نے استفسار کیا کہ اس رٹ پٹیشن پر ہائی کورٹ کا کوئی آرڈر دکھا دیں۔

فواد چوہدری نے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت مانگی، سینئر سول جج نے انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی۔

اینٹی کرپشن نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی، جبکہ فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے کیس کو ڈسچارج کرنے کی درخواست کردی

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی کرپشن کی جانب سے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (10 دسمبر) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں(آج) متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وہ سب جھوٹے کیس بھگت رہے ہیں، مقدمات پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، دیکھتے ہیں کتنے بناتے ہیں، میں جعلی کیسز بھگت رہا ہوں، یہ کیس ختم ہوگا تو دوسرا بنادیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سندھ بار کونسل

?️ 7 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ

بائیڈن کی مقبولیت ایک بار پھر گرتی ہوئی

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  نیوز پول کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی

سربراہ کو تمام اختیارات دینے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ کالعدم قرار

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)

حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا

ماہ رمضان کے احترام میں حریت رہنماؤں کو بلا قید و شرط رہا کیا جائے: کشمیری تنظیمیں

?️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے

وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم

ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری سے متعلق سندھ پولیس کا اہم فیصلہ

?️ 25 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری اور ان کے

فرانس کا نیتن یاہو سے مطالبہ

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: بیروت میں ایک سینیئر فلسطینی اہلکار صالح العاروری کے قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے