بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں.شہبازشریف

?️

منامہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے ، بحرین کے ترقی کے سفر سے سیکھنا چا ہتے ہیں ، بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں. منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں دونوں ملک ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں، بحرین کے کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، اب وقت ہے ہم مضبوط تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کریں.
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوانوں کی بڑی طاقت ہے، ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی اور اے آئی کی تربیت سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحرین کے پاس عالمی مہارت اور معاشی تجربہ ہے، پاکستان بحرین کے ترقی کے سفر سے سیکھنا چاہتا ہے اور تعاون کا خواہاں ہے، بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد حتمی مراحل میں داخل ہو جائے گا اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی خطاب کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے معروف قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تیزی سے جانا ہے تو اکیلے جائیں، دور جانا ہے تو مل کر چلیں، یہ پاکستان اور بحرین کے مستقبل کے باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا بہترین فلسفہ ہے. اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر بحرین کے عوام اور قیادت سے اظہار تشکر کیا بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے رشتے تاریخ سے جڑے ہیں، وزیراعظم پاکستان کی موجودگی ہمارے رشتوں کی تجدید ہے.

مشہور خبریں۔

روس کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف امریکی قرارداد کے خلاف انتباہ 

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے حوالے

داعش نے عراقی افسر کا سر قلم کر دیا، ہم بدلہ لیں گے: کاظمی

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:  کرنل الجرانی کا دو ہفتے قبل دہشت گرد عناصر نے

اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج

پنجاب: دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار

?️ 2 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144

اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو سے کیا کہا؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے

واٹس ایپ پر رائیٹنگ ہیلپ فیچر محدود ممالک میں متعارف

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے

بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 2 افسر شہید

?️ 10 فروری 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی

حماس: عالمی برادری مسجد اقصیٰ پر واضح جارحیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائے

?️ 12 اپریل 2026 سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے