?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن ال عیسیٰ خلیفہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بحرینی ولی عہد نے وزیر اعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور اسی دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن ال عیسیٰ خلیفہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رابطے میں بحرینی ولی عہد نے وزیراعظم سے ان کی صحت سےمتعلق دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے دو روز قبل سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے وزیراعظم عمران خان سےان کی صحت سےمتعلق بھی دریافت کیا تھا جب کہ کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔
سعودی ولی عہد نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا، اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔
سعودی ولی ولی عہد نے وزیر اعظم کو مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے دعوت قبول کرلی تھی۔خیال رہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی
دسمبر
صیہونیوں کا العروب کیمپ پر حملہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ واقع میں العروب کیمپ پر اسرائیلی
جنوری
امریکی میرینز کا ایک گروپ مقبوضہ فلسطین کے ساحل کے قریب
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ میں صیہونی عارضی حکومت کی حمایت
اکتوبر
وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز
?️ 2 فروری 2021وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز اسلام
فروری
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،
اپریل
کیا بلڈوزر فلسطینی قوم کے ارادے کمزور کر سکتے ہیں؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن نے اس بات پر زور دیا
اگست
سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس
مئی