?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال دو ہزار 2025/26ء کے بجٹ کے لیے ٹیکس اقدامات سے متعلق ایف بی آر میں اجلاس ہوا، اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان بنایا جائے اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ادارے نے ملک کے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجاویز تیار کی ہیں، جن کے تحت انکم ٹیکس کی ادائیگی کی کم سے کم حد 6 لاکھ روپے سالانہ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئی ہیں، جس میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دیئے جانے اور ماہانہ 50 سے زائد والے پہلے سلیب میں سالانہ آمدن کی شرح بڑھانے کا کہا جائے گا، ریلیف میں 6 لاکھ سالانہ کی بجائے اب زائد رقم کو پہلی سلیب میں شامل کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس کی نچلی سلیبز میں ردوبدل کیا جائے گا، ایف بی آر اپنی تجاویز وزیر اعظم کے سامنے پیش کرے گا تاہم بجٹ میں ریلیف آئی ایم ایف کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ایران کے خلاف چین سے مدد کی اپیل
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان اٹھانے
جولائی
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا یوم قدس کے موقع پر اہم خطاب، پوری دنیا سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کردیا
?️ 8 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
مئی
پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی
اپریل
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر
ستمبر
صہیونی قیدیوں کا غصہ اور فریاد
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ
اپریل
جھوٹ بولنا صیہونیوں کی عادت ہے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سمیت عبوری صیہونی حکومت کے
اکتوبر
حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد
اکتوبر
فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر اردن کا سخت ردعمل
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری