بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ تجویز کیا، ٹیرف میں یہ کمی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے فیصلے سے مشروط ہے۔

رواں مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کیلئے 3 ہزار 520 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام پر مالی بوجھ میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ سی پی پی اے نے بجلی 10 پیسے فی یونٹ منہگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، درخواست پر 30 جون کو سماعت کی جائے گی۔

دوسری طرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی، اس حوالے سے لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، جس کے تحت لیسکو نے 2019ء سے 2020ء کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا، کمپنی نے 2020ء سے 2021ء کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافے کا مطالبہ کیا، اسی طرح لیسکو نے 2021ء سے 2022ء کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ نیپرا کی جانب سے لیسکو کی دائر درخواست پر سماعت کرکے اربوں روپے وصول کرنے کی منظوری دیدی گئی، جس کے تحت لیسکو آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کے صارفین سے بلز وصول کرے گی، اس مد میں ایک سال کے دوران صارفین کو آٹھ ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا ہوگی۔

مشہور خبریں۔

تارکین وطن کے لئے ٹرمپ کا سخت پیغام

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

پی ٹی آئی نے کیا کیا اور ن لیگ کیا کر رہی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما

مسلمانوں کی آزادی جدید ذرائع سے لیس ہوئے بغیر ممکن نہیں: شیخ حسن کتانی

?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں: مراکش علماء یونین کے سربراہ شیخ حسن کتانی نے چوتھی

75,000 امریکی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال، وجہ ؟

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی ریاستوں میں 75,000 ہیلتھ کیئر ورکرز  نے تنخواہوں میں

لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات پر حزب اللہ کا شدید ردعمل/حکومت کو شام کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک سینئر نمائندے حسین الحاج حسن نے

چین امریکہ کا نجات دہندہ نہیں، ایران کی پوزیشن مزید مضبوط ہو سکتی ہے:صیہونی اخبار 

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز کے مطابق چین ایران کے معاملے میں امریکہ

عراق کو ایران کے خلاف جابرانہ محاصرے کا حصہ نہیں بننا چاہیے : دبیر کل کتائب عراق

?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں: ابو آلاء الولائی، دبیر کل کتائب سید الشہداء عراق نے تاکید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے