بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا اور اس کا  اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، یہ اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا، اس حوالے سے نیبرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، جس کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی جس پر اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ ادھر بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ایک اور مطالبہ کردیا جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی قیمت اور ٹیکس مزید بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید ٹیکس اقدامات کیے جائیں تاکہ سالانہ محصولات کا ہدف 58 کھرب روپے سے بڑھ کر 63 کھرب روپے ہوجائے ، اسی طرح آئی ایم ایف نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ بجلی ٹیرف کی بنیادی قیمت میں 1.40 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے تاکہ بڑے گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی دو روز قبل ہی نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے ، نیپرا نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے ، نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، بجلی ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر ہو گا۔

مشہور خبریں۔

یمن کی معیشت کی تباہی میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کی تفصیلات

🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: یمن کے سیکورٹی اداروں نے نئے منقطع جاسوسی نیٹ ورک

میں نے ملک کیسے اور کب چھوڑا:بشار اسد کا بیان

🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سابق صدر بشار اسد کی طرف سے جاری ہونے

مغربی ممالک کی روسی حملے کے بہانے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی

کیا عمر ایوب نے عمران خان سے پوچھ کر استعفی دیا ہے؟

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی

صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود

🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور

بھارتی حکومت کی جانب سے کیا گیا 5 اگست 2019 کا فیصلہ قوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے

🗓️ 4 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے

پاک بحریہ نےقومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا

🗓️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بھی بھارت کے خلاف ٹی

آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی مذاکرات میں شعبہ توانائی کے گردشی قرض زیر غور

🗓️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ایک اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے