?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستی بجلی فراہم کرنے کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور لوگوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی فراہمی سے لوگ مہنگی گیس جو ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے اس کو ترک کریں گے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں 31 مارچ تک اس کو کرپائیں گے لیکن ہمارے شراکت دار ان کی رائے کے مطابق ہمیں اس کو آزمانہ ضروری ہے، اگلے 2 ماہ کے نتائج کے انحصار اس بات پر ہے کہ ہر سال 6 ماہ کے لیے ہم اس پیکچ کو لے کر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے صنعت کاروں اور کاروباری افراد کو بھی فائدہ ہوگا جو ان 6 ماہ میں بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کے معیشت کے اندر ایک بہتر کردار ادا کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک بہت بڑا ہدف تھا جس کل ہم نے حاصل کیا، قیمتوں کے مستقل بنیادوں پر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ آج کے اس اعلان کی اشد ضرورت کی وجہ پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کے ادارے (این ٹی ڈی سی) ہے جو ماضی میں بہت بد انتظامی کا شکار رہا جس کے منصوبے کئی سالوں تک تاخیر سے سسٹم میں بہتری لاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تاخیر ہمارا ترسیلی نظام برداشت نہیں کرسکتا، جن منصوبوں کے اخراجات 6، 6 ارب روپے ہونے تھے وہ 14 ارب روپے پر مکمل ہوئے، اخراجات کا بڑھنا اور تاخیر بجلی کی قیمت میں اضافے کا موجد بنتا ہے، اس ترسیلی نظام کے درست نہ ہونے کی وجہ اس کمپنی کا صحیح طریقے سے نہ چلنا اور ذہنیت کا فقدان ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم کے حکم کے مطابق این ٹی ڈی سی کو مکمل طور پر جھنجھوڑ کرکے نئے اداروں کے قیام کی اشد ضرورت محسوس کی گئی، کابینہ کی اجازت ملنے کے بعد اس کمپنی کو تین مختلف کمپنیوں کے اندر تقسیم کیا جائے گا۔
وزیر توانائی نے کہا کہ پہلا ایک آزاد مارکیٹ آپریٹر ہوگا جو بہتر انداز میں مارکیٹ میں بجلی کی خرید اور فروخت کو ممکن بنائے گا، اگر کسی صنعت یا آپ نے بجلی خریدنی ہوگی تو آج سے 2 سال بعد حکومت بجلی بیچنے کی واحد مرکز نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مرکز نجی شعبے میں ایک اسٹاک ایکچینج کی طرز پر قائم ہوگا جس کے اندر بجلی کی خرید و فروخت ضرورت اور مارکیٹ قیمت کے مطابق طے کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری کمپنی ’نیشنل گرڈ آف پاکستان‘ معرض وجود میں آئے گی جو اسی سسٹم کو بہتر انداز میں سنبھالے گی، تیسری ’انرجی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ‘ کمپنی ہوگی جو آئندہ منصوبوں کو صحیح وقت، محدود اخراجات کے ساتھ انصاف اور شفافیت کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اس کا مقصد ہمارے بجلی بنانے والے کارخانے جو آج سستی بجلی بنانے کی حالت میں ہوتے ہیں لیکن اس ترسیلی نظام کے مطابق ان سے بجلی لی نہیں جاسکتی ان کو اس مصیبت سے ہمیشہ سے آزاد کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک بہت بنیادی اور ضروری اصلاحات میں سے ایک اصلاح ہے، 4 ماہ بعد یہ کمپنیاں مکمل طور پر فعال نظر آئیں گی، اس کی منظوری پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک بہت بڑا انقلاب آنے کی نوید ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانوں کو ایک فارمولے کے تحت چلایا جاتا ہے جس کی رپورٹ آج تک میڈیا کو فراہم نہیں کی گئی، ڈسپیچ میرٹ آرڈر کی رپورٹ ہر ماہ تیار ہوتی ہے، یہ رپورٹ نیپرا کو دی جاتی تھی لیکن اس کے بعد یہ گم ہوجاتی تھی، این ٹی ڈی سی کی گزشتہ 3 ماہ کی رپورٹ میں ویب سائٹ پر شائع کرکے آیا ہوں۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
?️ 3 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی
اکتوبر
امریکہ کی ایران کے خلاف ایک بار پھر الزامات کی بوچھار
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:اسکائی نیوز عربی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان
فروری
صہیونی حکومت نے غزہ کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے: غزہ حکومت
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:غزہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے جنگ
مئی
جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی قیدی غزہ سے زندہ واپس نہیں آئیں گے: حمدان
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی
ستمبر
غزہ میں 152 صحافی مارے گئے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے بعد سے، صہیونی فوج نے وسیع پیمانے
جون
امریکہ اور برطانیہ کا ایران کے خلاف صیہونی جہاز پر حملے کا الزام
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی برطانوی وزرائے خارجہ انتھونی بلنکن اور ڈومینک روب صیہونی حکومت
اگست
وزیر اعظم پھر عوام سے فون پر بات کریں گے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
مئی
حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکھٹا کرلیے
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹیریژری بلز
مئی