?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا،حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی، وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کیلئے کرنے کی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی رخواست کی گئی ہے۔حکومت اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئے سبسڈی بڑھائے گی۔
ڈسکوز اور کے ای صارفین کو ایک روپے71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ حکومت اپریل تا جون کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزآئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔کیپٹو پاور پلانٹس پر عائد کی گئی لیوی سے حاصل آمدنی کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف صارفین کو دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری تھا۔ آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹو موبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کیلئے کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔قبل ازیں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا ۔


مشہور خبریں۔
کمال راشد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
?️ 1 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان
نومبر
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین اور قانون کے مطابق ہے، سپریم کورٹ میں حکومتی جواب
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز
جولائی
ای سی پی نے فواد چوہدری، اعظم سواتی کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فواد
دسمبر
سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے
ستمبر
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے
مئی
پی آئی اے نے انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کا تنازع حل کرلیا
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے
دسمبر
کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے
دسمبر
ایران اپنے یورینیم ذخائر کا فیصلہ خود کرے گا:روس
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے
مئی