?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے میں چوری اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں انڈپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او )کی تشکیل کی اصولی منظوری دی گئی، جس کی کابینہ سے توثیق لی جائے گی۔
آئی ایس ایم او کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے رجسٹر کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت کے بجلی کے واحد خریدار کے کردار کو ختم کرکے بجلی کی مارکیٹ کو ملٹی پلیئر انڈپینڈنٹ مارکیٹ میں تبدیل کیا جائے گا، اس ادارے کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی ایک موثر اور شفاف مسابقتی مارکیٹ قائم کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق صارفین کو تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بجلی خریدنے کی سہولت فراہم ہو سکے گی جب کہ کم سے کم لاگت کی بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔
اس اقدام سے گردشی قرضے اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی جب کہ آئی ایس ایم او کے بورڈ میں بجلی کے شعبے کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بجلی کے شعبے کے گردشی قرضوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، بجلی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات اور چوری کے سدباب کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک
دسمبر
مقتول سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا میں 3 روز قبل مبینہ طور پر پولیس
اکتوبر
سید ہاشم صفی الدین ؛ جہاد سے شہادت تک
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے اراکین قیادت میں شامل ممتاز عسکری
ستمبر
غزہ جنگ میں امریکہ کا رول
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: نوجوان امریکی ووٹروں میں بائیڈن کی مقبولیت غزہ جنگ کے بارے
نومبر
صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی
فروری
پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تفتیش کا خیر مقدم کیا
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این
مئی
پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ
اپریل
ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر شک کے دائرے میں
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے، اور وائٹ
مارچ