?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز ) کے لیے تقریباً 46 ارب 54 کروڑ روپے اضافی ریونیو فراہم کرنے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نرخوں میں اضافہ جنوری-مارچ 2023 کی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کی مد میں کیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن اور مینٹی نینس، اضافی سیلز پر اضافی وصولی، سسٹم چارجز کے استعمال، مارکیٹ آپریٹر فیس، ایف سی اے کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پر اثرات اور مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی کے لیے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے 46 ارب 53 کروڑ روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یہ اضافی رقم تمام صارفین سے تین ماہ جولائی، اگست اور ستمبر کے درمیان ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کی جائے گی، یہ اضافہ ان رہائشی صارفین سے بھی وصول کیا جائے گا جو 100 یونٹ تک بھی بجلی استعمال کرتے ہیں۔
جنوری ۔ مارچ کی سہ ماہی کے لیے صارفین پر یہ 46 ارب 54 کروڑ روپے کا مالی بوجھ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کے باوجود ہے جو جولائی 2022 سے لاگو ہوا جس میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 890 ارب روپے کے محصولات کا اثر شامل ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے رواں سال مارچ میں بجلی کی کھپت پر آئی ایم ایف شرائط کے تحت 335 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا تھا جو رواں مالی سال (24-2023) کے لیے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج کی شرح پر برقرار رہے گا، جو ہر ماہ 1 سے 2 روپے فی یونٹ کے درمیان معمول کے مطابق فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ ہے۔
نیپرا نے رواں سال مارچ میں فی یونٹ فیول کاسٹ کی مد میں گزشتہ سال اگست سے سیلاب کی وجہ سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک بقایا جات کی وصولی کی بھی اجازت دی، حکومت نے اس فیول ایڈجسٹمنٹ کو جون اور جولائی 2022 میں کرنا تھا تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے اس وقت بیس ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کے اطلاق کے باعث اسے مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مارچ 2023 میں حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام برآمدی صنعتوں کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کا خصوصی مقررہ ٹیرف بھی واپس لے لیا تھا اور نجی زرعی صارفین کو ان کے موجودہ بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے فی یونٹ فراہم کردہ 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کا خصوصی ریلیف بھی منقطع کر دیا تھا، برآمد کنندگان اور کسانوں کے لیے یہ دونوں سہولیات یکم مارچ 2023 سے ختم کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ حکومت اور ریگولیٹر نے قومی بنیادی ٹیرف میں 5 سے 8 روپے فی یونٹ اضافے کے لیے سماعت کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی کسی بھی وقت باضابطہ نوٹی فکیشن کیا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی
ستمبر
سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز
جون
پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجت پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب
?️ 14 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیر
جون
وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی
جون
کیا فیدان ترکی کا پیوٹن ہوگا؟
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی میں روسی طاقت اور سیاست کے ماڈل کی تکرار
دسمبر
زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے
مارچ
لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال
?️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ
دسمبر
اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک
ستمبر