بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️

چنیوٹ (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں دو ایسے لوگوں کو دیکھا جو فرعون تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بانی پی ٹی آئی تھے، طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے، دوسرا فیض حمید تھے، اپنےعہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایک بہت تاریخی فیصلہ ہے، امید اس فیصلے سے پیغام جائے گا تاکہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ ہوں، بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں بری روایات ڈالی تھیں، سب کو توبہ بھی کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب کا دورہ کامیاب رہا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق باقاعدہ ڈسکشن نہیں ہوئی، پی ٹی آئی خود ایسے حالات پیدا کر رہی ہے، گورنر راج ایک آئینی آپشن موجود ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا وعدہ کیا گیا تھا، 28 ویں ترمیم میں اس وعدے کو پورا کیا گیا ہے، یہ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کے منشور اور نظریے کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکلات کے ذمہ دار پنجاب، پشاور، کراچی، لاہور کے عوام نہیں، معاشی مشکلات کے ذمہ دار اسلام آباد کے بیورو کریٹ ہیں، ایف بی آر کی کمزوریوں، غلطیوں کا بوجھ کسی اور صوبے کے عوام کو نہیں اٹھانا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہم نے ایک تجویز دی ہے، صوبوں کے اختیارات کم کیے بغیر وفاق کی مشکلات دور کر سکتے ہیں، آج کا فیصلہ واضح پیغام ہے، بانی پی ٹی آئی کو اسی زندگی میں اپنے جرائم کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل بھیجا گیا، یہ مکافات عمل ہے، بانی پی ٹی آئی آج جیل میں ہیں، اللہ تعالیٰ کوئی موقع اور ذمہ داری دے تو درست اندازمیں عمل کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

افواج پاکستان نے دشمن کے مکروہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی بنادیا، وزیراعظم

?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن

بلوچستان میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

?️ 24 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت ۲۰۲۵ کے اہم واقعات میں سے

?️ 20 دسمبر 2025غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت ۲۰۲۵ کے اہم واقعات میں سے

خطے کے مستقبل کے لیے نیتن یاہو کے منصوبے ایک سراب کی مانند

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے

پاکستان اور آذربائیجان میں متعدد معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اذربائیجان کے دورے کے

نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     گزشتہ رات حیفا اور تل ابیب میں ہزاروں صیہونیوں

نعیم خان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی ناانصافیوں پر اظہار تشویش

?️ 12 مارچ 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں

ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے