?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں کے 2 نئے سپیل کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف نے غذر میں گلوف کے باعث سیلابی صورتحال بننے پر خصوصی احکامات جاری کئے اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر ریسکیو ٹیموں اور مقامی رضاکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی جبکہ بارشوں کے 2 نئے سلسلوں کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ زیریں علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں رکھی جائیں جبکہ ندی نالوں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات روکنے کے لیے قومی مہم چلائی جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے، متاثرین کی ریسکیو اور امداد کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا اور تمام متاثرین تک طبی امداد اور امدادی سامان کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ سیلابی خطرات کے پیش نظر صوبائی اداروں سے رابطہ رکھا جائے۔ شہباز شریف نے گلوف کی قبل از وقت اطلاع دینے پر گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وصیت خان نے گلوف کا خطرہ بھانپ کر گاؤں والوں کو بروقت خبردار کیا اور جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام
?️ 8 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے
فروری
میکرون نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کے مطالبات کی حمایت کر دی
?️ 4 جنوری 2026 میکرون نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کے مطالبات کی حمایت کر
جنوری
بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیاں اور سیکیورٹی رکاوٹ ہیں
?️ 26 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد
نومبر
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتیں عام شہریوں کو سزا نہیں سنا سکتی، فیصلہ مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
غزہ میں اے ایف پی کے دفتر پر بمباری
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 41 صحافی
نومبر
پاکستان مشکلات میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قائم مقام افغان وزیر
نومبر
اروگوئہ کا قدس میں سفارتی دفتر قائم
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ میرا مقصد سفارتی
اگست
امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی
فروری