?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس موسلا دھار بارش کے باعث خاران، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر، پنجگور، تربت، آواران، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، بالائی پنجاب، اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
سوموار کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی وسطی بلوچستان، زیریں سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، وسطی بلو چستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
سندھ میں اگلے تین روز تک کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، اسلام کوٹ، سانگھڑ، خیر پور، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میر پور خاص اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سوات، بونیر، مالاکنڈ، دیر ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ ، کوہستان، شانگلہ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، کرم، کوہاٹ ،وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارشوں کی توقع ہے۔
بلوچستان میں خضدار، قلات، کوئٹہ، لسبیلہ، پنجگور، آواران، خاران، ژوب، بارکھان، واشک، نصیر آباد، مکران، تربت اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران خاران قلات، خضدار، پنجگور اور آواران میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال،گجرات، گوجرانوالا، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر،لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال اور وہاڑی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ اور نارووال میں موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی شام/رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ کو قید کی سزا سنائی جائے گا ؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری 2021 کو
اگست
سابق جج شوکت عزیز صدیقی انڈسٹریل ٹریبونل کے سربراہ مقرر
?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کو نیشنل
دسمبر
سویڈن کی مصنوعات کا پوری دنیا کے مسلمان بائیکاٹ کیسے کریں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلہ وار واقعات
اگست
عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں :صدر مملکت
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان میاں
مئی
ملائشییا میں موساد کا جاسوس نیٹ ورک تباہ
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںملائشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں صیہونی جاسوس تنظیم سے وابستہ ایک
اکتوبر
یوم القدس کے بارے میں سید حسن نصر اللہ کی اپیل
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تمام مسلمانوں سے اپیل
مارچ
یوم مزدور کے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس کا بھاری نقصان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے
مئی
روسی معیشت پر مغربی حملہ ناکام :پیوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں
مارچ