بارشوں کی پیش گوئی: وزیراعلیٰ سندھ کی کے ایم سی، ٹاؤنز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

?️

کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مراد علی شاہ نے تمام سوک ایجنسیوں کو برساتی نالوں اور ڈرینج سسٹم کو صاف رکھنے کی ہدایت دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقوں میں انتظامات مکمل کریں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مدد کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تمام سوک ایجنسیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر لوگ،خاص کر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے کراچی میں آندھی کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو سکھر، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

بیان کے مطابق اس دوران کراچی اور حیدر آباد میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق میں داعش کی موجودہ پالیسی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے حکم

فلسطینی میزائلوں کا خوف، صہیونیوں نے بھاگنا شروع کردیا

?️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کا پوری طاقت

ایران کا افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادا کا سلسلہ جاری

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کابل میں

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ

?️ 29 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے

آنے والے دنوں میں امریکہ سے رابطہ ممکن ہے:روس   

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے آج ریاض میں امریکہ اور

کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں: عثمان بزدار

?️ 5 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا سے

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی

ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے: پاکستانی وزیر ثقافت

?️ 3 دسمبر 2025 ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے