ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27شرائط کے مطابق ای وی ایم ٹینڈر کرے، ٹینڈر کے بعد دنیا بھر سے مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آجائیں گے، الیکشن کمیشن ان پر عملدرآمد کروائے،ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سیالکوٹ واقعے کی پورا پاکستان مذمت کررہا ہے، ماضی میں جو اقدامات نہیں اٹھائے گئے اب انشاء اللہ سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ای وی ایم پر مشاورت ہوئی، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنائی ہیں، الیکشن کمیشن پہلے تسلی کرے، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پہلے نظام کو سمجھیں، لیکن اگر نظام کو سمجھنے کے بغیر تنقید کریں تو سمجھ سے باہر ہے، وہاں پر پھر اعتراض اٹھتا ہے،بہترین طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27شرائط کے مطابق ای وی ایم کو ٹینڈر کریں، دنیا میں مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آجائیں گے او ر آپ ان ای وی ایم پر عملدرآمد کروا دیں گے۔
ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اوورسیز کے حوالے سے ایک مہم چلائی ہے، جو لوگ باہر ہیں ان کی فیملی تو پاکستان میں ہے۔ تحریک انصاف پر ذمہ داری ہے کہ جو پاکستانی بیرون ملک ہے، ان کو حقوق دیں گے۔اس وقت نوازشریف کی ساری فیملی بیرون ملک پاکستانی ہے، حسن اور حسین نوازبھی بیرون ملک ہیں، لیکن انہوں نے پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے،ہم ان کو بھی حقوق دینا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو تو ساری زندگی بیرون ملک رہے ہیں، لیکن ہمیں ان کی سمجھ نہیں آتی ۔ پی ٹی آئی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو سسٹم ہے پی ٹی آئی حکومت اس کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا، مسلسل دوسرا ہفتہ ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں۔ حکومت پر چیز پر سبسڈی نہیں دے سکتی ، جنوری سے راشن پروگرام شروع کررہے ہیں، پروگرام کے تحت 2کروڑ لوگوں کو 2018سے بھی کم قیمت پر آٹا مل رہا ہے۔ ہفتہ وارمہنگائی میں 0.48 فیصدکمی آئی، ہماری نشاندہی کے بعد کراچی، حیدرآباد میں بھی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے برعکس چین یوکرین میں امن کا خواہاں ہے: بیجنگ

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن  نے

جاپان اور برطانیہ کی یوکرین کو ایک ارب ڈالر کی امداد

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کو ملنے والی فوجی اور مالی امداد کے

عراق پر دہشت گردوں پھانسی پر روک لگانے کے لئے بین الاقوامی دباؤ

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے سائرون پارلیمانی اتحادکے سربراہ نے عراق میں غیر ملکی

فواد چوہدری کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ

?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں

صیہونی مزاحمتی تحریک سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں اس حکومت

حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ پیجرز دھماکے ہمارے

عرب اور مسلمان متحد ہو کر فلسطین کی حمایت کریں:الازہر

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:مصر کی الازہر یونیورسٹی نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے