?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی کھلی سہولت غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو آگاہ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر ای ووٹنگ سے ہیکنگ کا بڑا خطرہ ہے، ای ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5 رکنی ائینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی تحریری جواب مانگ لیا، عدالت نے ہدایت کی کہ بتایا جائے کہ اوورسیز ووٹنگ کیلئے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی ای ووٹنگ کے ذریعے کھلی سہولت دینے کو غیر محفوظ قرار دے دیا، وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی جس کی رپورٹ سینٹ کمیٹی میں جمع کروا چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ای ووٹنگ نظام پر ایک سے 3 گھنٹے تک سنجیدہ حملہ کیا گیا، بڑے پیمانے پر ای ووٹنگ سے ہیکنگ کا بڑا خطرہ ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو ای ووٹنگ سے اتنا خطرہ کیوں ہے؟ اتنا خطرہ ہے تو فائر وال کیا کرتی ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ ای ووٹنگ کو تو سب سینیٹرز نے نہ کرانے کا کہا، ای ووٹنگ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لی گئی تھیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر ہیکنگ ہو رہی ہے تو پھر پورا نظام خطرے میں ہے، آج کل تو سب کچھ نیٹ پر ہی چلتا ہے۔
ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ ہر اوورسیز پاکستانی کو رسائی دینے سے ہیکنگ خطرہ بڑھ جاتا ہے، پائلٹ پراجیکٹ پر بھارت، اسرائیل اور فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے موقف اپنایا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، سارے اوورسیز میرے ووٹرز ہیں، میرے ووٹرز ہونے کی وجہ سے اوورسیز کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جا رہا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ایسی بات نہیں ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ جا چکی، آپ بھی پارلیمنٹ جائیں۔
اس موقع پر وکیل عارف چوہدری نے موقف اختیار کیا پارلیمان قانون بنا چکی اب تو سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے، جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے پھر پارلیمان کو بند کر دیتے ہیں۔
وکیل عارف چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو چلانے کے لیے سپریم کورٹ کو بند کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، جسٹس جمال خان مندو خیل نے استفسار کیا اگر آئی ٹی سسٹم ناکام ہوا تو کیا سپریم کورٹ پر ذمہ داری ڈالی جائے گی؟ عدالت نے الیکشن کمیشن کی رپورٹس فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، وکیل دائود غزنوی نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔


مشہور خبریں۔
مواصلات کے شعبے میں سینٹرل ایشیا سے روس تک رسائی چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے
جولائی
بائیڈن کیسے شمالی غزہ کے قحط میں شریک ہیں؟ برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے ایسی دستاویزات نیز موجودہ اور سابق امریکی
مئی
مرکزی بینک کے گورنر، سیکریٹریز آئی ایم ایف-عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے
اپریل
فرانسیسی حکومت کا مظاہرین کا سلوک
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس کی وزارت انصاف نے گزشتہ ماہ مظاہروں میں حصہ
جولائی
عمران خان نے مودی کے خط کا جواب دے دیا
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی
مارچ
صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں: فیصل سلطان
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
مئی
یوکرین کو ڈونباس سے دستبردار ہونا ہوگا: زاخارووا
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کو ایک
جولائی
لبنان کے آبی وسائل پر اسرائیل کا قبضہ خطرناک ہے: لبنانی وزیر اعظم
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے پانیوں
جون