ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ: حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا اور فریقین نے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے میٹنگ کے دوران تین اہم مطالبات پیش کیے جو درج ذیل ہیں:

جولائی میں عام انتخابات کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے مئی میں قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں۔اگر حکومت پنجاب میں انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ سے آگے جانا چاہتی ہے تو انتخابات کو 90 دن سے زیادہ مؤخر کرنے کے لیے ایک بار کی رعایت کے لیے آئینی ترمیم منظور کرائی جائے۔اسپیکرپی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کا حکم واپس لیں تا کہ ان کی قومی اسمبلی میں واپسی ہوسکے۔

اتحادی حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی مذاکرات میں شریک تھے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرہ اور محمد ابوبکر بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہے تھے، فریقین کے درمیان مذاکرات شروع ہونے سے قبل حکومتی اور تحریک انصاف کی کمیٹی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں مشاورت کی۔

مذاکراتی دور کے پہلے مرحلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کل دوبارہ 3 بجے اسی مقام پر مذاکرات ہوں گے اور ان کی طرف سے جو مطالبات ہوں گے وہ ہمارے سامنے رکھیں گے، ہم ان مطالبات کا جائزہ لیں گے، اس کے بعد اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کرکے ان کو اعتماد میں لینے کے بعد جو بھی بات چیت اور ڈیمانڈ ہوگی ان کے سامنے رکھ دیں گے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ اصولی طور پر یہ طے شدہ بات ہے کہ ہم نے آئین کے اندر رہ کر معاملات کو طے کرنا ہے، ریاست اور عوام کے مفاد کو مد نظر رکھ کر سارا معاملہ کرنا ہے، کل 3 بجے اگلی نشست ہوگی، ہم اپنی پارٹی کے ساتھ بات کریں گے، وہ اپنی پارٹی کے ساتھ بات کریں گے، اس کے بعد ہم مزید تفصیل سے بات کریں گے۔

مذکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بات چیت کی پہلی نشست 2 گھنٹے چلی جس میں ایک دوسرے سے اپنے نقطہ نظر شیئر کیے، ہم سیاسی جماعتیں ہیں جو متفق ہیں کہ سیاسی مسئلوں کا حل گفت و شنید سے نکل سکتا ہے اگر نیتیں صاف ہوں وار ڈائیلاگ کو معنی خیز انداز میں آگے بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے جذبے سے مذاکرات میں بیٹھے ہیں اور ان مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، مسائل کا حل نکالنا ہے اور پیش رفت چاہیے، ہم آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل تجویز کریں گے، آئین سے ماورا کوئی حل ممکن نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی فلاح کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، یہ جو ہیجانی، بے یقنی کی کیفیت ہے، ہم قوم کو اس سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، ہم نے اپنا اور انہوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، اگلی نشست ہماری دن 3 بجے ہوگی، عمران خان نے ہمیں مکمل مینڈیٹ دیا ہے لیکن اتحادی حکومت نے کہا کہ انہیں ابھی آپس میں مشاورت کرنی ہوگی اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کسی نیازی لاء کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری

?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے

جولانی حکومت کے خلاف امریکہ کی پابندیوں میں ڈھیل

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

مقبوضہ جموں وکشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ سروسزبندہونے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار

?️ 27 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

پاکستان کا ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 80 کلو میٹر ایران پاکستان گیس

شام کے خلاف جنگ اس ملک کے ارادے کو نہیں توڑ سکتی: مقداد

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:    شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے پورے ملک

یمن کی سعودی نواز حکومت میں تبدیلی؛نئے وزیرِاعظم مقرر

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی صدارتی کونسل نے عدن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 35 افسران و اہلکار نوکری سے برطرف

?️ 1 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے

بھارت پر امریکہ کا جوا

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی دہلی واشنگٹن کا ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے