?️
کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بھڑتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے اور کیسز بڑھتے رہے تو ممکن ہے ایک بار پھر لاک ڈاون لگانا پڑے۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سعید غنی نے کہا کہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں چھٹیاں دی گئی ہیں جب کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا کیس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا تو ہم نے مخالفت کی تھی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے اور ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں کیونکہ اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس کے بعد ملک کے بعض علاقوں میں کورونا کی شرح بڑھنے پر ایک بار پھر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں مزارات، شادی ہالز اور ان ڈور تقریبات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں تصادم اور زبانی بحث
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی کنیسٹ کا پارلیمانی اجلاس مذہبی صہیونی پارٹی کے متعدد
مارچ
برطانیہ کا فلسطین کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی امن منصوبے کے تحت سامنے آنے والا ٹونی بلر پلان
اکتوبر
تہران سربراہی اجلاس نے نیٹو کے درمیان فرق کو ظاہر کیا: اسپوٹنک
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: روسی ریڈیو اسپوٹنک نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے خبر
جولائی
دنیا سے چلے جانے والے کشمیری بھی بھارت کے نشانے پر
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: نریندر مودی کی بھارتی حکومت جموں وکشمیرپر بھارت کے غیر
جولائی
ایران کے خوف کی وجہ سے صہیونی وفد کی دوحہ میں غیر معمولی آمد
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ ایران
اگست
تل آویو اور صہیونی فوج کی سنسر شپ میں دھماکے کی آواز سنی گئی
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے
مئی
ترک وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے اہم مقاصد
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:عراق کے دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے
اگست