?️
ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ غازی کا دورہ کرنے اور خاکروب کی وردی پہننے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل خان نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ زرتاج گل وزیر کا ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ کو کھلا چیلنج کہ آئیں ڈیرہ غازی خان دورہ کریں،ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں،ڈیرہ غازی خان جو ن لیگ کے دور حکومت میں گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، اس سے قبل ڈیرہ غازی خان پھلاں دا سہرا ہوا کرتا تھا،آئیں اور اس گند کو سمیٹیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ پولیس کی وردی زیب تن کر کے پاسنگ آؤٹپریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔
ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹپریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایلیٹ فورس کے یونیفارم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر کے جتنی خوشی آپ کو ہو رہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے ہو رہی ہے۔
یہ انتہائی مشکل 6 ماہ کی ٹریننگ تھی، 800 بچے کامیاب ہوئے جن میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ کے معائنے کے دوران آپ کے چہرے پر پاکستانیت دیکھ کر مجھے بطور وزیراعلیٰ انتہائی حوصلہ ملا۔ ایلیٹ فورس نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے جس میں ابھی تک 17 ہزار نوجوان ٹرینڈ ہوئے۔ آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے میں ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کرآئی ہوں۔
آپ لوگ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے ہیں جن کو یہ وردی پہننا نصیب ہوئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں۔ سی ایم ہاؤ س کی طرف سے پاس آؤٹ ہونے والوں کے لیے خصوصی کیش پرائز بھجواؤں گی۔ پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کے والدین کومبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا اور انہیں ملک کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ جب یہ بچیاں قوم کے بیٹوں کے ہمراہ شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے
مارچ
بائیڈن کے سر پر لٹکتی ایک اور تلوار
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس میں کچھ ریپبلکن نمائندوں کی طرف سے جو بائیڈن
جون
وزیراعظم آفس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ نے بھی 7 ارب ڈالر کے قرض معاہدے کی تصدیق کردی
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کی
ستمبر
بائیڈن حکومت غزہ میں تباہ کن قحط میں ملوث
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن اور ان کی
مئی
امریکہ کا غزہ جنگ بندی پر ویٹو کوئی حیرت کی بات نہیں: اقوام متحدہ
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ردعمل کے تسلسل میں جہاں امریکہ نے غزہ
جون
عراقچی کے پاکستان دورے کے تین اہم مقاصد
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی counterpart
مئی
جاپان؛ مشرقی ایشیا میں امریکی عسکریت پسندی کی ریڑھ کی ہڈی
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع نے واشنگٹن اور ٹوکیو کے
فروری
کیا روس خلا میں جوہری ہتھیار بھیج رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی قومی سلامتی کونسل
مارچ