?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 2 سال میں 10 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت بجلی کی بچت سے متعلق اجلاس ہوا،صدرمملکت نے گرین پریذیڈنسی کے تحت بجلی،پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،اور کہا کہ ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کیلئے ایک بہترین مثال ہے۔
ایوانِ صدر نے ایک لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیئے۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایوانِ صدر نے آئی ایس او 50001سند شدہ صدارتی دفتر کے طور پر بین الاقوامی شناخت لی۔چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی کاروبار اور صنعتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایوانِ صدر کے عملے کو بجلی کی بچت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی تعلیم دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بھی انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاو س اورآفس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ میں شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔فیصلہ کیا گیا کہ قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ جبکہ پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی پہلی جامع سولرانرجی پالیسی سامنےلارہےہیں،پالیسی کانفاذصوبوں کی باہمی مشاورت سےہوگا،وزیراعظم شہباز شریف نے سولر انرجی ٹاسک فورس کی تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ متبادل توانائی کے منصوبوں میں صوبوں کی ہم آہنگی ہو۔


مشہور خبریں۔
ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی
جنوری
اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے
جولائی
پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن
اکتوبر
امریکہ چین کی بحری ترقی سے خوفزدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: 17 جولائی کو چینی بحریہ نے ملک کے دارالحکومت
جنوری
رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں حماد ابو
ستمبر
چین کے انتباہات کے باوجود پلوسی کے تائیوان کے دورے کا امکان
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بارے میں چین
جولائی
ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا
مارچ
صیہونیوں نے بوریا بستر باندھ رکھا ہے:عطوان
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں نے جنگ کے پہلے ہفتے میں نہ صرف کچھ حاصل
مئی