?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد بڑھنے لگ گئی ہے اور اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار بڑھتے ہوئے مزید شہروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
چنانچہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وبا کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا۔قبل ازیں یہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) 13 شہروں میں نافذ تھے۔
ان27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر بشمول خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، اور رحیم یار خان، سندھ میں حیدر آباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات، اور چترال زیریں شامل ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 504 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 909 کیسز اور 69 اموات رپورٹ ہوئیں۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصی چلو
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینیوں سے
مئی
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری، تین فلسطینی شہید
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف صیہونی پلیس کی بربریت جاری ہے۔ صیہونیوں
مئی
پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) سرگرم
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی بجٹ پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور
جون
عالمی ادارہ نباتات سے کپڑا بنانے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلوبل انوائرمنٹ فیسیلٹی (جی ای ایف) کی گورننگ باڈی
جون
رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 300 سے زائد فلسطینیوں کے مکانات تباہ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ فلسطین (او
جون
بائیڈن نہ صرف بوڑھا ہے بلکہ پاگل ہے: گیبارڈ
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: سابق امریکی کانگریس نماینده نے جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس
جولائی
سعودی وزیر خارجہ کو افغانستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے
جولائی
دنیا ہماری مدد کی درخواست پر توجہ نہیں دیتی: کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی شمالی غزہ میں مریضوں اور طبی عملے کے خلاف
دسمبر