?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم کا اس حوالے سے موقف سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاشی چیلنجز کے بعد سپریم کورٹ کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے گذشتہ روز کے فیصلے کے بعد حکومت کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور فوری انتخابات کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
اس حوالے سے حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے وزیراعظم اور حکومتی نمائندوں کو ملاقات میں نئے انتخابات کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کر دیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعظم اور اہم حکومت نمائندوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فوری انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ وہ الیکشن سے قبل نئی مرد شماری اور نئی حلقہ بندیاں چاہتی ہے۔
ایم کیو ایم نے حکومت کے سامنے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری کے بعد نئے الیکشن قبول ہوں گے۔ایم کیو ایم کے مطابق حکومت کو یہ بھی پیغام دیا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل فیصلے کیے جائیں، کچھ عرصے بعد ریلیف بھی ملے گا۔ایم کیو ایم ملک اور جمہوریت کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت نئی مردم شماری کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کے لیے تیار ہیں اور یہی مسئلے کا حل بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس دفعہ الیکشن میں پالیسی نیوٹرل رہی تو ہم اپنی چھینی گئی 14 سیٹیں واپس جیت لیں گے۔
موجوہ صورتحال میں ڈالر اور پٹرولیم کی قیمتوں کا مسئلہ آ رہا ہے اور معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں پاکستان کو بچانا ہے سیاست کو نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بچانے کے لیے حکومت سخت فیصلے کر سکتی ہے مگر ہمارا موقف ہے کہ اس کا بوجھ غریب لوگوں تک نہیں پہنچنا چاہئیے اور یہ ممکن بنایا جا سکتا ہے غریبوں کو پیٹرول سستے داموں دیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن بھی مسئلے کا حل ہے اور جو لوگ نیا مینڈیٹ لے کر آئیںگے تو یہ فیصلے وہی کریں گے مگر اس بات پر غور ضروری ہے کہ کیا ان بڑے فیصلوں میں اتنی تاخیر کی جا سکتی ہے یا نہیں، ماہرین پر مشتمل حکومت لاکر بھی بوجھ ان پر ڈالا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار
دسمبر
شدید گرمی اور سکیورٹی تدابیر میں مناسک حج کا آغاز
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:2025 کے حج کا آغاز مکہ مکرمہ میں سخت سیکیورٹی اور
جون
بھارت کا نوآبادیاتی منصوبہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانے کی سازش ہے
?️ 27 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
روس نے ٹرمپ کے ساتھ تنازعات کے درمیان ایلون مسک کے والد کا خیرمقدم کیا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے
جون
نیتن یاہو کے فلادلفیا کوریڈور کے دعووں پر عرب ممالک کا شدید ردعمل
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: عرب ممالک نے نیتن یاہو کے فلادلفیا کوریڈور سے متعلق
ستمبر
عرب ممالک شام کے ساتھ مغرب کی مفاہمت کے خواہاں
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:برکس ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں شام کی عرب لیگ
جون
وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر
ستمبر
غزہ جنگ میں امریکہ کی ایک چھت اور دو ہوا
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان آپریشن کو اس طرح سے ڈیزائن اور نافذ کیا
جنوری