?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بہادر آباد میں اہم سیاسی بیٹھک ہوئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کی قیادت میں (ن )لیگ کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع مرکز پہنچا اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا ۔
کراچی کے دورے پر آئے ہوئے شہباز شریف ایم کیوایم کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفی کمال، فاروق ستار، امین الحق، نسرین جلیل، انیس قائم خانی و دیگر شریک ہوئے۔
(ن )لیگ کے وفد میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کا سلام اور خصوصی پیغام متحدہ کی قیادت کو پہنچایا۔ این اے 242 سمیت دیگر نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک اور ملاقات شیڈول ہے، اگلی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ شہباز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوں، نواز شریف کا پیغام اور سلام لایا ہوں۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے این اے 242 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنے دور میں کراچی کا امن بحال کیا!کراچی اور اندرون سندھ میں جلد انتخابی مہم شروع ہو گی، 2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے، آر ٹی ایس بند کیا گیا۔2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائیں گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا، 2018 میں جسے ممبر بنایا گیا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہنا، آپ بہتر جانتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں دماغی
اگست
سنی اتحاد کونسل کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر
مئی
اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں اگلے5 سال بھی گزارے گی
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری میں کہا
جنوری
عراق میں ترک افواج کی تعداد سے لے کر آنکارا کے خلاف فیصلے کرنے تک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: شفق نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے
جولائی
کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی
اگست
ان بحری جہازوں سے کوئی خطرہ نہیں جن کی منزل اسرائیل نہ ہو
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے نائب وزیر اطلاعات نصیر الدین عامر
دسمبر
President Joko "Jokowi” Widodo Refuses to Sign MD3 Law
?️ 20 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
?️ 26 مئی 2022کوئٹہ(سچ خبریں)بی اے پی کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس
مئی