?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے دوران ٹیکس وصولی متوقع ہدف سے 99 ارب روپے کم رہی جس سے ٹیکس انتظامیہ کی آئندہ مہینوں میں مقررہ کردہ ہدف پورا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مرتب کردہ عارضی اعدادوشمار کے مطابق بورڈ نے جولائی تا اگست میں 1.554 ٹریلین روپے کے متوقع ہدف کے مقابلے میں 1.455 ٹریلین روپے جمع کیے۔
جولائی تا اگست کی ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے ان دو مہینوں کے 1.212 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا، تاہم یہ اضافہ سالانہ ہدف کے حصول کے لیے درکار 40 فیصد اضافے سے واضح طور پر کم ہے۔
مالی سال 2025 کے بجٹ میں حکومت نے 12.97 ٹریلین روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا جو مالی سال 2024 کے لیے مقرر کردہ ہدف سے 40 فیصد زیادہ ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ مالی سال 2025 میں خودکار محصولات کی وصولی 11.1 ٹریلین روپے ہوگی۔
اگست میں محصولات کی وصولی 18.8 فیصد اضافے کے ساتھ 796 ارب روپے ہوگئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 670 ارب روپے تھی، جولائی میں بھی آمدنی توقعات سے بہت کم رہی جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں صرف 22 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر کا اندازہ ہے کہ نئے اقدامات کے باعث مالی سال 2025 میں 20 کھرب روپے تک کی آمدنی ہوگی۔
ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ڈان کو بتایا کہ وہ ٹیکس قوانین کے نفاذ بڑھانے پر توجہ دیں گے جو کہ سب سے مشکل کام ہے جب کہ ریٹیل سیکٹر جیسے بہت سے شعبے ٹیکس نیٹ میں آنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آمدنی بڑھانے کے لیے میرے اقدامات کے نتائج آنے میں دو سے تین ماہ لگیں گے، نفاذ سے متعلق اقدامات کے نتائج آنے والے مہینوں میں نظر آئیں گے۔
چیئرمین نے ابھی ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ٹیکس فیلڈ فارمیشنز اور ممبران میں ردوبدل کرنا ہے تاکہ نفاذ سےمتعلق معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ٹیم بنائی جا سکے۔
گزشتہ ہفتے چیئرمین ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو سخت انتباہ جاری کیا کہ وہ منافع بخش پوسٹنگ کے حصول کے لیے اعلیٰ عہدے داروں، خاص طور پر سیاسی افراد سے رابطہ نہ کریں، یہ ہدایت جاری کرنے کے فوری بعد انہوں نے کسٹم کے ایک ڈپٹی کلکٹر کو پوسٹنگ کے لیے اعلیٰ افسران سے رجوع نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایران آبنائے ہرمز کے استعمال کے لیے شرائط طے کرنا چاہتا ہے: مارکو روبیو
?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:مارکو روبیو، وزیر خارجه امریکا نے کہا ہے کہ ایران
اپریل
پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
اپریل
ٹرمپ دوبارہ اسپتال منتقل، امریکی صدر کی جسمانی حالت سے متعلق نئی تفصیلات منظر عالم پر
?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے
مئی
ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا ہوا ہے؛ صیہونی میڈیا
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی افواج کے میزائل حملے کے 24
ستمبر
واگنر کو پیوٹن کے خلاف کس نے بھڑکایا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ویگنر گروپ کی دھمکیوں کے آغاز سے ہی تمام مغربی میڈیا
جون
شہید سلیمانی نے امریکی اور صیہونی بالادستی کے ساتھ کیا کیا؟معروف عرب تجزیہ کار کی زبانی
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی ماہر نے اس بات پر زور دیا
جنوری
قتل؛ 7 اکتوبر کی عظیم شکست کے نتائج سے بچنے کے لیے اسرائیل کی ناکام پالیسی
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو حماس فورسز کی جانب سے الاقصیٰ
اگست
پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لاگو ہو گا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس
دسمبر