?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ،ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان میں افراتفری پھیلانے سے باز رہیں اور جارحانہ سوشل میڈیا پوسٹس اور فتنہ انگیزی سے گریز کریں.
ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ 7نکاتی پریس ریلز میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کا مطالعہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس خلاف قانون نہیں ہیں۔
پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایسے افراد کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے یہ انتباہ قانون شکن کے لئے ہے قانون کی پاسداری کرنے والوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں. قبل ازیں ترجمان نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف ویڈیوز اور بیانات نشر کرنے پر انکوائری شروع کر دی ہے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم ریاستی اداروں کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں اور ان کے لگائے گئے الزامات مسلح افواج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کی واضح کوششیں ہیں.


مشہور خبریں۔
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری
غزہ کی اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں گزرے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے
مئی
کیا حماس کو اس کے کمانڈروں کو مار کر ختم کیا جا سکتا ہے؛ صہیونی مورخ کا اعتراف
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:ایک سرکردہ صہیونی مورخ اور متنازعہ قلمکار میخائیل بن آری نے
فروری
ہيثم علی الطبطبائی ضاحیہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید:حزب اللہ
?️ 25 نومبر 2025 ہيثم علی الطبطبائی ضاحیہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید:حزب
نومبر
کوئی پاگل نیتن یاہو کو روکے: یائر لپیڈ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کی کنیسٹ میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپیڈ نے
مئی
فرانس میں ایک مشکوک صحافی گرفتار
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:فرانس میں داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹوں نے اس میڈیا
ستمبر
پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں
اگست
اسرائیل یمنی میزائلوں کے بارے میں تحقیق کر رہا ہے
?️ 25 اگست 2025اسرائیل یمنی میزائلوں کے بارے میں تحقیق کر رہا ہے صہیونی ویب
اگست