ایف آئی اے اہلکاروں کےخلاف جعلی پاسپورٹ پر افغانوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر مقدمہ درج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے ہی 10 اہلکاروں کے خلاف 41 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب جانے کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو یہ رپورٹ ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا کہ ایک افغان شہری آغا خان مئی 2023 میں پاکستانی پاسپورٹ پر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سعودی عرب گیا اور واپس نہیں آیا تھا۔

انکوائری ٹیم نے ان انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھایا کہ اسی عرصے کے دوران کم از کم 41 افغان شہری سیالکوٹ ایئرپورٹ کے راستے مبینہ طور پر وہاں تعینات ایف آئی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

ایف آئی اے نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے بھی زیر تحقیقات 41 مسافروں کا ریکارڈ طلب کیا، جس نے کہا کہ وہ اس کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے بھی تصدیق کی کہ ان کے دفتر کے پاس بھی ان کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

اگرچہ ان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر اسکین شدہ محافظ رجسٹریشن نمبر موجود تھے، لیکن بعد میں ان نمبروں کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی۔

انکوائری میں ایف آئی اے کے 10 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی جو مبینہ طور پر سفری سہولت فراہم کرنے میں ملوث تھے جن میں سب انسپکٹرز اسد ضمیر، سلیمان لیاقت ورک اور عمران شوکت ورک، اے ایس آئی ثاقب امیر، اور ہیڈ کانسٹیبلز محمد شہزاد، شہزادہ لطیف، فیاض احمد، محمد ادریس، محمد نواز اور حیدر علی شامل ہیں۔

تمام 41 افغان شہری بھی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کے مجرم پائے گئے۔

تاہم انکوائری میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں ایف آئی اے کے نگران افسر کے کردار کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

پیشرفت سے باخبر ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ’انکوائری ٹیم اس معاملے میں نگران افسر (افسران) کو کیسے بری کر سکتی ہے کیونکہ کوئی جونیئر عملہ کسی مشتبہ مسافر کو اپنے باس کی منظوری کے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا، اور اور اگر مشتبہ مسافروں کو رشوت لے کر جانے کی اجازت دی گئی تو ماتحت عملہ یہ کام اکیلے نہیں کر سکتا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ڈپٹی ڈائریکٹر کا ایک نگران کردار ہوتا ہے اور انسانی اسمگلنگ اس کے جونیئر اسٹاف کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بغیر ممکن نہیں ہے، لگتا ہے کہ انکوائری ٹیم نے ایک سینئر افسر ہونے کے ناطے انہیں کلین چٹ دے دی ہے، اور جونیئر اسٹاف کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔‘

ایف آئی اے نے میکائل بنگیا، خالد خان، محمد دانش، اسلم گلفام، صلاح شاہ اور ظہور خان سمیت 41 افغان باشندوں اور 6 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

تمام ملوث افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ، امیگریشن آرڈیننس 1979، فارنرز ایکٹ 1946، پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1947 کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ تل ابیب کو بچانے کی کوشش میں

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق قائم مقام وزیر خارجہ شمشاد احمد خان نے

 العاد آپریشن صیہونیوں کے لیے ایک مہلک دھچکا

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی عسکریت پسندوں کی گزشتہ رات کی کارروائی نے صہیونیوں میں

الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کی شکست پر نیتن یاہو کے بیٹے کا عجیب و غریب بیان

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا

چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری

?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، متعدد ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن لگادیا گیا

?️ 8 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے

ٹرمپ کی جیت پر نیتن یاہو کی خوشی کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے