ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی، پیکج کے تحت بینک کی جانب سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کو 30 کروڑ ڈالر تک قرضہ فراہم کیا جائے گا، جب کہ بلوچستان حکومت کو ایکویٹی کی مد میں 11 کروڑ ڈالر کریڈٹ گارنٹی بھی دی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ قرضے اور مالیاتی ضمانت ریکو ڈک منصوبے کی ترقی میں مدد فراہم کرے گی، جس سے 2028 سے تانبا اور سونا پیدا ہونے کی توقع ہے، یہ اقدام ملک کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریکوڈک کاپر، گولڈ مائن منصوبے کے لیے فنانسنگ پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر ریکوڈک دنیا کی پانچویں بڑی کاپر مائن ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں مائن سے اوسط سالانہ 8 لاکھ ٹن تانبے کی پیداوار متوقع ہے، ایشیائ ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبہ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبے میں 50 فیصد حصہ بیرک کولڈ، 25 فیصد بلوچستان اور 25 فیصد کی مالک وفاقی حکومت کے 3 ادارے ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ریکوڈک سے تانبےکی پیداوار 2028 کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 اگست کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کو توقع ہے کہ حالیہ دو طرفہ ٹیرف معاہدے کے بعد پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے، خصوصاً تانبے کی برآمدات میں امریکا سے نمایاں سرمایہ کاری آئے گی۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم اور امریکی حکام کے درمیان باہمی ٹیرف پر مذاکرات کے دوران امریکی فریق نے معدنیات، کان کنی اور تانبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت نے بتایا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے تانبے، لوہے، اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، تاہم بعد میں ریفائنڈ تانبے کو اس 50 فیصد ٹیرف سے مستثنیٰ کر دیا گیا، اس لیے امریکی مارکیٹ میں ویلیو ایڈیڈ (ریفائنڈ) تانبا برآمد کرنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ بشارالاسد کوقتل کرنا چاہتے تھے: سابق امریکی عہدیدار

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سابق نائب قومی سلامتی کے مشیر نے

وفاقی حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ

?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

بن سلمان کا یوکرین کی 400 ملین ڈالر کی مدد کا وعدہ

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی

صیہونی حکومت کے ساتھ چین کے تعاون میں کمی 

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما چک شومر نے صیہونی حکومت

جہاد اسلامی کے میزائلوں نے نیتن یاہو کو سبق سکھا دیا ہے:عطوان

?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:انٹرریجنل آن لائن اخبار کے ایڈیٹر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور

کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے چھٹے دن کے آغاز کے ساتھ ہی

وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو

کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے