?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس سی او اجلاس کے موقع پر وفاقی وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو صوبائی دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا۔
وزارت داخلہ نے کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاوں نہیں ہو سکتا۔
وزارت داخہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاون سے روکنے کے احکامات جاری کیے، ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جب کہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسکول اور کاروبار بند ہیں، اور پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب
?️ 21 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر
جنوری
ایران کے جوہری پروگرام پر ٹرمپ نے ایک بار پھر پرانا دعوی دہرایا
?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں اردنی پارلیمنٹ رکن گرفتار
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں
اپریل
ٹرمپ کی ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ اپنے دوستوں کے لیے تحفہ ہے: امریکی سینیٹر
?️ 4 اگست 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ اقلیت کے رہنما چک شومر نے
اگست
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی عسکری تجزیہ کار نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سامنے
جنوری
صیہونی پالیسیاں نسلی امتیاز بر مبنی ہیں؛ یورپی عہدیدار کا کمسابقہ اعتراف
?️ 13 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاویہ کالاس نے غیرعلنی
جون
نیٹو کی عمارتوں میں مشکوک لفافے دریافت
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کی سکیورٹی سروسز نے بیلجیم میں اس اتحاد کی عمارتوں
فروری
امریکہ نے فلسطین کے حامی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی اجازت دے دی:نیویارک ٹائمز
?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فلسطین
جنوری