?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سالانہ تکنیکی کانفرنس اور آئل شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا، اس سلسلے میں پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ہوئی لیکن ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کررہے ہیں، ہمیں ملکی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے جس کے لیے دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکلنا ہوگا، ہمیں حکومتی پالیسیوں میں لبرل آئزیشن کی ضرورت ہے کیوں کہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں اس طرح تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔
مصدق ملک کہتے ہیں کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں، حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے کیوں کہ ایسی توانائی کا کیا کریں گے جسے عوام خرید نہ سکیں اس لیے توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی کام ہورہا ہے، حکومت مقامی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے، اسی مقصد کے تحت 10 سال کے بعد 40 نئے آف شور بلاکس اور31 آن شور بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے کیوں کہ ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اگر گلیشرز تیزی سے پگھلنا شروع ہو گئے تو ہمارا نہری نظام تباہ ہو جائے گا اس لیے جو بھی قدم اٹھانا ہے اسے ماحولیات کو سامنے رکھ کر اٹھانا ہے، تاہم ایک آدھ مشین لانے سے خوشحالی نہیں آئے گی بلکہ پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا، یہ اعتماد پیدا کریں کہ ہم بھی ایک قوم ہیں، ترقی کرنا ہے تو اوئے توئے کے ماحول سے نکلنا پڑے گا، وزیرِ اعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں، جب نوجوان میں خود اعتمادی ہو گی کہ وہ کر سکتا ہے تو ملک ترقی کرے گا۔


مشہور خبریں۔
کیا ترک فوجیں شام سے نکلیں گی؟
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: یہ 2009 کے آخر میں تھا جب سعودی عرب،
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں3 سالہ فلسطینی بچے کا قتل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج نے اس حکومت کے ایک افسر کے
جون
فلسطینی مزاحمت نے آج دشمن پر اپنی مساوات مسلط کردی ہے: حماس
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ
مارچ
عراق کی شامی صدر کو باضابطہ طور پر بغداد میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراقی
اگست
پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ
?️ 17 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ
دسمبر
ہر پاکستانی کی سلامتی اہم ہے، اس پر کسی قیمت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
اکتوبر
ریاستہائے متحدہ میں بچوں کی درد کش دواوں کا راشن
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ میں دو بڑے دوا بنانے والے اداروں کی
دسمبر
20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی
اپریل