ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، ایران کی مستقل مزاجی، اس کا حوصلہ، اس کی فتح ہے، اللہ نے مسلمانوں کو دو بڑی فتوحات نصیب کیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ  ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کو ہونا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔

ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ایران کے عوام، ایرانی لیڈرشپ اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو دوبار فتح نصیب ہوئی۔ اللہ نے پاکستان کو بھارت سے فتح دی ہے اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی۔ اسرائیل بڑے بڑے دعوے کررہا تھا لیکن سب بے بنیاد تھے۔ یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کیلئے اچھا شگون اور کامیابی کا ثبوت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب دعا کرنی چاہیے اللہ مسلم دنیا کو توفیق دے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ پیدا کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔قومی اسمبلی میں اسرائیل ایران جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے صدیوں سے گہرے تعلقات تھے۔ اسرائیل نے ایران، یمن اوردیگر ممالک کو نشانہ بنایا ہوا تھا۔

اگر مسلمان ممالک آج متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آ جائے گی۔ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ تھے۔ہم ایرانی مفادات کے تحفظ کی حفاظت کریں گے۔ ایرانی ہمارے بھائی ہیں ان کا دکھ درد،غم مشترک تھا۔ اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ضروری تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے 60 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے

مغربی ممالک تجارتی نظام اور مالیاتی تعلقات کو اپنے ہاتھوں سے کیوں تباہ کر رہے ہیں ؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر پیوٹن نے ولادی ووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری

’فیض آباد دھرنا کیس: تحقیقاتی کمیشن سابق وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس سے بھی تفتیش کر سکتا ہے‘

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آج اسلام آباد میں فیض آباد

کیا فلسطینی مجاہدین کسی بھی بیرونی طاقت کو غزہ میں داخل ہونے دیں گے؟

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی گروہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ فلسطینی

اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار 

?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اس میڈیا نے

بحیرہ احمر میں خونی شطرنج؛ تل ابیب کے خفیہ کردار کے سائے میں متحدہ عرب امارات کی مشکوک حرکات

?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن اب صرف داخلی تنازعات یا عرب مقابلے کا میدان

کیا ڈالر کا مقدر پھوٹنے والا ہے؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے