?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں، مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں.
ذرائع کا کہنا تھا کہ فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا، جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مسلسل تین مالی سال کے دوران ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہیں، امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا بر آمدات صفر رہنےکی بڑی وجہ ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں، حالیہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب17کروڑ ڈالرز رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے ایران سے تجارت کے خواہشمند ممالک کو پابندیوں سے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ تجارتی معاہدوں پرغور کرنے والوں کو ممکنہ پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی حجم قابل قبول نہیں ہے، ہم نے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ
جون
کیا ٹرمپ کو پھر سے مادورو کو ہٹانے کا خیال آیا ہے؟
?️ 10 نومبر 2025کیا ٹرمپ کو پھر سے مادورو کو ہٹانے کا خیال آیا ہے؟
نومبر
ضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی وجہ سے ووٹ دیا۔ عظمی بخاری
?️ 25 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی
نومبر
پیلے کا کینسر بڑھتا ہوا
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن ہسپتال نے بدھ
دسمبر
اب یوکرین میں انتخابات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘پولیٹیکو’ میگزین کے ساتھ خصوصی انٹرویو
دسمبر
بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک اجلاس کے دوران بحیرہ احمر
دسمبر
حماس کو غزہ پر کنٹرول کا کبھی لالچ نہیں رہا
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں 470 دن تک جاری رہنے والی
فروری
تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان
نومبر