ایران-اسرائیل جنگ: بلوچستان میں فیول کا بحران شدت پکڑنے لگا

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فیول کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایران-اسرائیل بڑھتی جنگ کے دوران بلوچستان میں فیول کا بحران تشویش ناک صورتحال اختیار کر رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث ایرانی تیل کی بلوچستان میں سپلائی بُری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پیڑول پمپس بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے ایران کی سرحد سے ملحقہ اضلاع تربت، گوادر، پنجگور، چاغی، واشک اور ماشکیل موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ان علاقوں میں نہ صرف ایرانی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی بلکہ کھانے پینے کی اشیا کی بھی بڑے پیمانے پر قلت کا سامنا ہے اس کی وجہ ان اضلاع میں اشیائے خور و نوش کا بڑا انحصار ایران پر ہے۔

مکران، رخشاں اور چاغی کے راستوں سے ہونے والی ایرانی تیل کی اسمگلنگ معطل ہونے کے باعث بلوچستان کے اِس وقت 60 سے 70 فیصد پیٹرول پپمس بند ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے متعدد پیٹرول پمپس کو گزشتے ہفتے ہی بند کروا دیا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے رہائشیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

موجودہ صورتحال اور فیول کی کم یابی کے باعث ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا، اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول بیچنے والے 280 سے 300 روپے فی لیٹر پیٹرول بلیک مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر کی ہوئی ہے۔

کراچی سے کوئٹہ پیٹرول کی سپلائی بھی مختلف سڑکوں کی بندش کے باعث متاثر ہے۔

دوسری جانب، حکومت بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ صوبے کو کسی قسم کی فیول کی قلت کا سامنا نہیں ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بیشتر پیٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے صوبے میں فیول کی کمی کی تردید کی، انہوں نے کہا کہ ایرانی آئل بیچنے والے پیٹرول پمپس حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہو رہے ہیں۔

شاہد رند کے مطابق صوبے میں ایرانی آئل سے ملحقہ جگہوں پر 28 مختلف حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں ایئرپورٹ روڈ اور ہزار گنجی کے بڑے حادثات بھی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا نام نہاد فیول کی کمی کو ان لوگوں کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے جو ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر عائد پابندی کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لیگل فیول کی مسلسل اور بر وقت ترسیل اور رسائی کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اگر کسی پیٹرول اسٹیشن نے پیٹرول دینے سے منع کیا یا پھر ذخیرہ اندوزی کی تو ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

ریاض میں دمشق کا سفارت خانہ دوبارہ کھلا

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کا سفارت خانہ دوبارہ

انٹرنیٹ پر دکھائی دینے والے ایرر نمبروں  کا کیا مطلب ہے؟

?️ 2 اگست 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ پردکھائی دینے والے

یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

فیکٹ چیک: پہلگام واقعے سے متعلق ہانیہ عامر کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔

?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ

غزہ کو خریدنے اور اس کا مالک بننے کے لیے پر عزم ہوں!:ٹرمپ

?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ میں

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے

کشمیری کل یوم شہدائے جموں منائیں گے

?️ 5 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

برطانیہ کا دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکان کا انتباہ

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں برطانوی حکومت کے قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے