ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔

سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا، جس میں سیکڑوں افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے، ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فیلڈ میں ہیں اور متاثرین کی بحالی و ریلیف اولین ترجیح ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں بحرینی وزیر نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بحرین پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا فیس بک نئے نام سے خود کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟

?️ 20 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں)  ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب

اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ پر وضاحت جاری

?️ 29 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش پر قوم بھرپور مزاحمت کرے گی، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 8 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت

کوئی سیاسی رہنما ہماری ذمہ دای کے حوالے سے ملنا چاہے تو ضرور ملاقات کریں گے، نگران وزیراعظم

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اب

بھارتی حکام نے شہید حریت رہنما اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں پر کالا قانون نافذ کردیا

?️ 18 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں شہید حریت رہنما

پاک فوج کو ’بغاوت پر اکسانے‘ پر میجر (ر) عادل راجا کو 14، کیپٹن (ر) حیدر مہدی کو 12 سال قید کی سزا

?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا زخمی مجاہدین کے نام خط

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے اس جماعت کے

ترکی برائی کا محور

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے