?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے، چارج سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منی بجٹ میں 350 ارب نیا ٹیکس نہیں ہے بلکہ یہ وہ ٹیکسز ہیں جس پر لوگوں نے کسی نہ کسی طریقے سے استثنیٰ لیا ہوا تھا، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات کریں۔ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ معاہدہ پہلے سے مختلف ہے، گذشتہ معاہدہ میں ایسی شرائط پر دستخط کئے گئے تھے جو میرے خیال سے زیادہ سخت تھیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے ٹیکسیشن کی بات کی تھی میں نے ساڑھے300 ارب پر منوایا۔ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو یونیفارم کرکے 17 فیصد کردیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جس سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگا۔ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارا انکم ٹیکس 32 فیصد تک بڑھ گیا ہے، لوگ اراضی رکھ لیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے اسلئے اب لوگوں کےاثاثوں کاجائزہ لے کر ٹیکس عائد کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کاکہنا تھاکہ بجلی کی قیمت 4روپےبڑھادی جائے تاہم بجلی کی قیمت میں ایک روپے68 پیسےاضافہ کررہے۔ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوبتا دیا ہے کہ گورنرکی تعیناتی کابینہ کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی منڈی میں قيمت کم ہونے پر پیٹرول لیوی بڑھائیں گے جبکہ لگژری آئٹم پراضافی ڈيوٹی عائد کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حمزہ شہباز کی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد سے ملاقات
?️ 7 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
مئی
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
?️ 20 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا
مئی
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے کم سے کم ڈپازٹ شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے
نومبر
جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے
فروری
ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا‘ پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے.عمرعبداللہ
?️ 12 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ
مئی
طوفان الاقصی کس کا منصوبہ تھا؟ قدس فورس کے سربراہ کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے
دسمبر
افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد علاقوں پر مزید قبضہ، ہرات صوبے کی اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا
?️ 14 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد علاقوں پر
1 دیدگاه
اگست
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون