?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں استعمال ہونے والے 10 کروڑ پنکھوں کا معیار اعلیٰ ٹیکنالوجی کے مطابق کیا جائے تو ملک میں دو غازی بروتھا ڈیم جتنی بجلی،چار ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہو گی۔
اسی لیے آئندہ سال سے ملک میں صرف وہ پنکھیں فروخت ہوں گے جو وزارت سائنس کی جانب سے طے کردہ معیار کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر کے مطابق پنکھوں کے حوالے سے سٹار ریٹنگ کا نظام متعارف کروایا جائے گا جس سے عوام کو آگاہی ملے گی کہ کون سا پنکھا کیوں مہنگا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا تھا کہ گرمیوں میں 60 سے 65 فیصد بجلی ایئرکنڈیشنر اور پنکھوں میں استعمال ہوتی ہے۔
پنکھوں کی کاکردگی کو بڑھاکر بجلی کے استعمال میں کمی کمی لائیں گے، 80 ملین پنکھے مارکیٹ میں استعمال ہورہے ہیں، ہم نے ان کا جائزہ لیا کہ کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے وقت آگیا ہے کہ اسٹارریٹنگ کو متعارف کروایا جائے، صارفین مارکیٹ سے پنکھوں کو خریدتے وقت اسٹار ریٹنگ کو دیکھا کرے گا۔صارفین کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ اسٹار ون، ٹو یا کون سا پنکھا خریدیں گے جس سے ان کو بجلی کی زیادہ بچت ہوگی۔
عام پنکھا اگر 8سے 12گھنٹے چلتا ہے تو اس ماہانہ 950 روپے بنتا ہے، اسٹار ریٹنگ کردیں گے تو جس کا ماہانہ بل ماہانہ 950 روپے تھا اب اس کا 628 روپے آئے گا، اسٹار ٹو کا بل 542 روپے،اسٹار تھری کا 477 روپے، اسٹار ریٹنگ فائیو کا بل 387 روپے آئے گا۔ اس سے نہ صرف بجلی بچے گی بلکہ تقریباً 3400 میگاواٹ بجلی بچا سکتے ہیں اگر اس معیار پر پنکھے بنائے جائیں، اتنی بچت کا مطلب 2غازی بروتھا ڈیم بنائیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی کے بعد قابضین
اکتوبر
دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے۔ شیری رحمان
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور
مئی
صہیونی حزب اللہ کے نشانے پر
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ مزاحمتی تحریک
مارچ
امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے
جنوری
سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے
جون
چابہار بندرگاہ عالمی منڈیوں کے لیے ایک پائیدار راستہ ہے:بھارت
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے بارے میں
دسمبر
فلسطینی نوجوانوں کا مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں پر حملہ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی نوجوانوں نے اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں
جنوری
دوست و دشمن سب شام اور ترکی کی امداد کر رہے ہیں سوائے بائیڈن کے:نیوز ویک
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:نیوز ویک نے لکھا کہ مغربی ممالک نے شام کی حکومت
فروری