?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی، اس کیلئےہمیں اپنی پر فارمنس مزیدبہترکرنا ہوگی آزاد کشمیر میں بھی بلا جیتے گا، بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف آزادکشمیر میں کامیابی حاصل کرےگی، آزاد کشمیر انتخابی مہم میں تحریک انصاف کیساتھ ہیں، عمران خان کشمیر جارہے ہیں، تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی۔
پاک افغان بارڈر کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں، ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں ، وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کافیصلہ کیاہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان جعلی کارڈرکھنے والے پکڑے ہیں، اگر کسی کا ویزہ ختم ہوجائےتووزارت داخلہ سےرابطہ کرسکتےہیں، تمام ویزاآن لائن کردیا گیاہے، جوپاکستانی مڈل ایسٹ ،سعودیہ جاناچاہتےتھےوہ طورخم بارڈرپرہیں، این سی اوسی کے مشورے پر طورخم بارڈر پاکستانیوں کیلئےکھول رہے ہیں،ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں.
تحریک لبیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کافیصلہ اس ہفتےکابینہ میں چلاجائے گا، ٹی ایل پی رپورٹ اس کابینہ میٹنگ میں بھیج رہےہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی، اس کیلئےہمیں اپنی پر فارمنس مزیدبہترکرنا ہوگی۔
منشیات کی سپلائی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جارہےہیں، اسلام آباد میں منشیات کا بڑا زور ہے، پاکستان سے منشیات باہرنہیں جارہی جتنی باہرسےآرہی ہے میڈیسن، کیپسول سب باہرسے آرہےہیں۔
برہانی وانی کے حوالے سے برہان وانی کی شہادت پرآج جوکچھ ہواحکومت اسکی مذمت کرتی ہے، بھارت نےجوالزام لگائےڈرون کےان کی تردیدکرتا ہوں ، جب تک بھارت اگست والےاقدام کوواپس نہیں لیتاکوئی بات نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں
ستمبر
عراق کے استحکام کے لیے معمول پر آنے سے منع کرنے والے قانون کی منظوری ضروری: ڈپٹی اسپیکر
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حاکم الزاملی نے اس بات
مئی
امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے
جون
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی وسیع یلغار
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور کیمپوں میں
جون
فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے
نومبر
ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:حزب اللہ
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی
فروری
روم میں فلسطین کے حق میں بڑے مظاہرے؛ اٹلی کے شہریوں کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہزاروں فلسطین حامی مظاہرین نے بلدیہ
جون
اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے: مشہور یہودی ارب پتی
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی یہودی ارب پتی مائیکل بلومبرگ نے وزیر اعظم نیتن
مارچ