اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے تو دیکھتے ہیں کہ انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے:فواد چوہدری

?️

(سچ خبریں)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے تو دیکھتے ہیں کہ انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے جلد انتخابات سمیت متعدد معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام رانا مبشر شو میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے ہماری سیاست میں ذاتیات کے سوا پالیسی کے فرق کا زیادہ معاملہ نہیں، جب سے یہ تحریک پیش کی گئی ہے بہت تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں، زبانوں میں تلخیاں آگئی ہیں، سخت بیانات آتے ہیں اور ایک ماحول پید ہوجاتا ہے جس میں بہت سی ایسی چیزیں ہوجاتی ہیں جو دونوں فریقین نہیں ہوتے دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے تک سیاسی فضا اس قدر مکدر ہوجائے گی کہ اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا اس لیے میری رائے میں کوئی ایسا حل نکالنا چاہیے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک واپس لے اور دیکھتے ہیں کہ انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے۔

تحریک واپس لینے کی صورت میں پوزیشن کو بدلے میں کیا دے سکتے ہیں کہ سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ متعدد چیزوں پر بات چیت ہوسکتی ہے مثلاً انتخابی اصلاحات، نیب قانون، انتخابات کی تاریخ اور طریقہ کار کے علاوہ جو بھی اپوزیشن کے معاملات ہیں ان پرکھلے دل سے بات ہوسکتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو عالمی صورتحال ہے اس میں دیکھا جائے تو ہم 3-4 ہفتے سیاست میں لگے رہیں گے اور جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو پاکستان کی معیشت کو اتنا نقصان پہنچ گیا ہوگا کہ اس کو کھڑا کرنا ہی مسئلہ بن جائے گا اس لیے ملک کے مفاد کو پہلے دیکھنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر جلد انتخابات کرانا چاہتی ہے تو یہ بھی ایک مطالبہ ہے جو وہ رکھ سکتی ہے، بات میں تو کوئی حرج نہیں، جب بیٹھیں گے بات ہوگی تو ہی معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں یکطرفہ کوشش تو کوئی بھی نہیں کرے گا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز حکومتی اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگرچہ اتحادیوں نے ہمیں حمایت کا یقین دلایا ہے لیکن انہی کے کچھ رہنماؤں کی مختلف گفتگو بھی آئی ہے، اس لیے کہ پارٹی کے اندر مقامی سیاست کا بھی ایک عنصر ہوتا ہے، جس طرح مسلم لیگ (ق) اگر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے گی تو اس کے اندر سے بھی ردِ عمل آئے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں نیتن یاہو کی تقریر کو نشر کرنا سراسر غلطی تھی:اسرائیلی فوج کا اعتراف

?️ 28 ستمبر 2025غزہ میں نیتن یاہو کی تقریر کو نشر کرنا سراسر غلطی تھی:اسرائیلی

 کیا انگلینڈ تیسری جنگ عظیم شروع کرے گا ؟ 

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے برطانوی حکومت

اسرائیلی وزیر سلامتی کا اردن کا خفیہ دورہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر سلامتی عمر بارلف نے چند روز قبل اردن

انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان واپسی کیس: پی ٹی آئی وکلا کی ’کاہلی‘ پر عدالت کا اظہار برہمی

?️ 9 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات

مصر اور سعودی کی جانب سے رفح شہر کے خلاف اسرائیل کی سخت مخالفت

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے

امریکہ کے ایک ہوٹل میں سعودی وفد اور تل ابیب وزیر جنگ کی بیک وقت موجودگی

?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کو اطلاع ملی کہ سعودی عرب کے نائب

تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے

میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے