اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.6 فیصد تک پہنچ گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں صارف قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیاد پر 26.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مہنگائی کی یہ شرح گزشتہ ماہ ریکارڈ کی گئی 23.18 فیصد افراط زر سے تین فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ ریکارڈ کی گئی مہنگائی سے 9.2 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 4.71 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

پاکستان مسلسل ٹرانسپورٹ اور خوراک کی قیمتوں میں بلند اضافے کی زد میں ہے جہاں اگست میں مہنگائی کی شرح 27.26 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو 49 سال کی بلند ترین سطح تھی۔

مواصلات کے علاوہ تقریباً تمام ذیلی اشاریوں کی قیمتوں میں دہرے ہندسوں کے اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔

مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر اضافہ:

  • ٹرانسپورٹ: 53.43 فیصد
  • جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا: 70.47 فیصد
  • الکوحل والے مشروبات اور تمباکو: 34.6 فیصد
  • ریسٹورنٹ اور ہوٹلز: 30.38 فیصد
  • نہ خراب ہونے والی اشیائے خوراک: 30.58 فیصد
  • فرنشننگ اور گھریلو سامان کی مرمت: 27.61 فیصد
  • متفرق اشیا اور خدمات: 22.3 فیصد
  • تفریح اور ثقافت: 23.65 فیصد
  • کپڑے اور جوتے: 18.28 فیصد
  • صحت: 16.23 فیصد
  • تعلیم: 10.88 فیصد
  • مواصلات: 1.58 فیصد
  • ہاؤسنگ اور یوٹیلیٹیز: 11.92 فیصد

پی بی ایس کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں بالترتیب 24.57 فیصد اور 29.53 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

یہ اعداد و شمار وزارت خزانہ کے اکتوبر کے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لُک کے دعووں کے متضاد ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی اشیا کی مقامی اوسط قیمتوں میں کمی کے باعث افراط زر میں کمی کا امکان ہے۔

معاشی اپڈیٹ اور آؤٹ لُک میں بتایا گیا کہ کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے خراب ہونے والی اشیاء کو درآمد کرنے کے لیے بروقت کیے گئے فیصلوں سے افراط زر کے خطرات کو جزوی طور پر کم کیا گیا ہے۔

آؤٹ لُک میں کہا گیا تھا کہ کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے خراب ہونے والی اشیا کی درآمد کے بروقت فیصلوں سے مہنگائی کے خطرات کو جزوی طور پر کم کیا گیا ہے۔ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے قیمتوں پر افواہوں پر کنٹرول کرنے کے لیے انتظامی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، بین الاقوامی سطح پر اجناس کی گرتی ہوئی قیمتوں پر بھی یہ توقع کی جارہی ہے کہ گھریلو رسد کے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی میں اضافے کو قابو میں رکھا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں سالانہ صارف قیمت انڈیکس افراط زر ستمبر میں گرتے ہوئے رجحان کو برقرار رکھے گا، امید ہے کہ صارف قیمت انڈیکس افراط زر 21 سے 22.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں برس سیلاب نے زرعی شعبے کو تباہ کردیا ہے جہاں گنے اور چاول کے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ تقریباً 10 لاکھ مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر گائے اور بھیڑ شامل ہیں۔

ستمبر میں وفاقی حکومت نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر چار ماہ تک سیلز ٹیکس اور وِدہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے

صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور

?️ 27 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا

ہیگ کورٹ میں اسرائیل کے جرائم پر تازہ ترین سماعتوں میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی نے حالیہ غزہ جنگ

نتن یاہو اور کتنے فلسطینیوں کو قتل کرو گے؟ مشہور اطالوی فلم ساز

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی ایک رپورٹ کے مطابق، مشہور

جب "ممدانی” کو ووٹ دیا گیا تو ٹرمپ کے لیے بہت بڑا نقصان تھا

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: کچھ امریکی ریاستوں میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ٹرمپ

ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی چوری کی افواہیں

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے سرکاری میڈیا نے ایک ترک شخص کی گرفتاری کی

’پیکا ایکٹ‘ پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر حکومتی گرفت مزید مضبوط کرسکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے

ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے