?️
لاہور: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، مگر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی نہیں آئی، اب آئی ایم ایف رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سرمایہ کاری تو کیا وہاں تو شفافیت بھی نہیں ہے، من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں ڈھائی سال سے قید کر رکھا ہے اور اب آئی ایم ایف بتا رہا ہے 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوگئی، بتائیں کن لوگوں سے ریکوری ہوئی؟ ان کے نام کیا ہیں؟ کون سی سزائیں ملیں؟ ہمیں لسٹ چاہیئے۔
شہباز حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ 3 ماہ تک چھپائے رکھنے کا انکشاف کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کیوں حکومت تین ماہ تک رپورٹ دبا کر بیٹھی رہی؟ آئی ایم ایف نے دباؤ ڈالا تو رپورٹ پبلک ہوئی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف باہر ممالک میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ مجھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، ابھی آئی ایم ایف کی رپورٹ میں آیا ہے 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ سو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی مگر ایک بلین ڈالر بھی نہیں آئی، اب آئی ایم ایف رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سرمایہ کاری تو کیا وہاں تو شفافیت بھی نہیں ہے، من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ کہہ رہی ہے یہ لوگ ایسی پالیسی بناتے ہیں جس سے امیر اور زیادہ امیر اور غریب کو غریب رکھا جاتا ہے۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے جھوٹے کیس میں ڈھائی سال سے جیل میں ڈال کر رکھا ہے جس کیس کی بنیاد نہیں ہے، عمران خان پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگاکر جیل میں ڈالا ہے مگر 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ہے، یہ دھاندلی شدہ الیکشن کے نتیجے میں حکومت میں آئے ہیں، ان کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ ہی نہیں تھا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود اور لیڈرشپ کو آپ نے جھوٹے کیسز میں جیل میں ڈالے رکھا ہے اپنی جعلی حکومت قائم رکھنے کے لیے یہ سب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں غیر آئینی ترمیم مزید معیشت کو تباہ کرے گی، جب شفافیت نہیں ہوتی تو ملک میں انویسٹر نہیں آتا، آپ خود ججز لگائیں گے اگر انویسٹر کا گورنمنٹ آرگنائزیشن سے کوئی جھگڑا ہوگیا تو انویسٹر کہاں جائے گا؟ ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے آج مطالبہ کرتے ہیں کہ ان 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں کی لسٹ فراہم کی جائے، وہ اشرافیہ کون ہیں جنہوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، نیب نے بتایا 5300 ارب کی ریکوری کی، فہرست کہاں ہے؟ کس سے کی ہے؟ قومی خزانے میں 5300 ارب آئے تو گئے کہاں ہیں؟ لوٹنے والے کون تھے؟ کیا اِن کو ٹانگنا نہیں چاہیئے؟


مشہور خبریں۔
دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ
?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی
دسمبر
قدس کی آزادی تک شہید نصر اللہ کا پرچم بلند رہے گا: زیاد النخالہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
ستمبر
نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں
?️ 16 جولائی 2021(سچ خبریں) مسلم دنیا میں مغرب کے بت کو پوجنے والوں کی
جولائی
سعودی عرب میں خواتین کی سزائے موت کے حیران کن اعداد و شمار
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: انسانی حقوق کے لیے سعودی یورپی تنظیم نے گذشتہ ایک
اکتوبر
غزہ تباہ ہوا، لیکن ہارا نہیں
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کی شام اپنی ویب سائٹ
فروری
برطانیہ: ایران کے ساتھ سفارتی حل کا موقع موجود ہے۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ دیویڈ لَمی نے وائٹ ہاؤس میں اپنے
جون
غزہ کے بچے کافی عرصے سے اسکول نہیں جا سکے: اونروا
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہندگان (اُنروا)
اکتوبر
یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری، درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل
?️ 4 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک طرف جہاں فلسطینی مسلمانوں پر مسجد
جون