?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے جو انتخابی اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں ورنہ حکومت کے لیے انتخابات میں دھاندلی کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہوگی جبکہ اپوزیشن خود کہتی ہے کہ ادارے بھی ساتھ ہیں.
وفاقی کابینہ سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتراض کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بھی تجویز دینی چاہیے لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن کے لیے کرسیاں اوپر نہیں ہوئی بلکہ کرسیاں ان کے لیے نیچھے آئی ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف پیسے بچانے کے لیے انتخابی اصلاحات پر سیاست کررہی ہے اگر آج ہم ان کو کہہ دیں کہ جو پیسے آپ کے پاس ہیں ان کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا تو یہ سارے ریٹائر ہو جائیں گے.
مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جو ممالک گیس میں خود کفیل اور تیل درآمد کرتے ہیں، ان ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہیں انہوں نے کہا عالمی منڈی میں مہنگائی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دراصل مہنگائی کا باعث ہے. فواد چوہدری نے کہا یہ تسلیم نہیں کروں گا کہ پاکستان میں لوگوں کی آمدنی نہیں بڑی، یہ تسلیم کروں گا کہ میڈیا کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھی اور ان کے کئی مسائل کا سامنا ہے جبکہ کسان سمیت مزدور کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے میڈیا مالکان کو مخاطب کرکے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے 75 کروڑ روپے تک ادائیگیاں کی ہیں اس لیے وہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں بڑھائیں علاوہ ازیں انہوں نے کہا سات ماہ میں صرف ایک کیس پولیو کا رپورٹ ہوا ہے جو باعث اطمین ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ برقرار رہے. وزیر اطلاعات نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متعلق بتایا کہ ایک سے 22 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے ہاﺅس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ازبکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کاروبار برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے.
فوادچوہدری نے کہا کہ ہم وژن ہے کہ ٹرانس مزار شریف ٹرین بنانا چاہتے ہیں جو گوادر اور کراچی کو مزار شریف سے گزرتی ہوئی ٹرین ازبکستان میں جائے اس سلسلے میں ازبکستان سے بات چیت خوش آئند رہی ہے قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے معاملے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کرے گی انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان ٹیلی ویژن کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ‘ہم ان دونوں بورڈز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے پاکستان کے خلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اس غلط فہمی کو جلد دور کرلیں.
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے ماہ اپنی مرد اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کے فیصلے سے دستبرداری کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے. انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں سفر کے حوالے سے ہمارے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اگر ہم یہ دورہ جاری رکھتے ہیں تو اس سے ہمارے کھلاڑیوں پر دباﺅ بڑھے گا جو پہلے کووڈ-19 کے پابندیوں کے ماحول سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ہمارے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ذہنی اور جسمانی صحت کی نگہداشت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم جن موجودہ حالات سے گزر رہے ہیں اس میں یہ مزید اہمیت اختیار کر جاتی ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو نیوزی لینڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے چند لمحے قبل ہی سیکورٹی خطرے’ کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے دورہ پاکستان انٹیلیجنس گروپ ”فائیو آئیز“ کی جانب سے ان کی ٹیم کو براہ راست خطرے کا الرٹ موصول ہونے پر ختم کیا گیا. واضح رہے کہ فائیو آئیز انٹیلی جنس اتحاد ہے جس میں آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، امریکا اور برطانیہ شامل ہیں ان دوروں کی منسوخی کو صحافیوں، سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سمیت پاکستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا.


مشہور خبریں۔
کیا اسد خاندان جلاوطن حکومت بنائے گا؟
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین
فروری
سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 322 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں
نومبر
مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی
اکتوبر
وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
مئی
بھارتی فوجیوں نے سینکڑوں کشمیریوں کوشہید، کروڑوں روپے کی املاک کو تباہ کیا
?️ 19 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی
جنوری
روس کی سرکاری تسلیم کے بعد ہماری سفارت کاری ایک نئے مرحلے میں داخل: طالبان
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: ذاکر جلالی، طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کے مشیر نے
جولائی
قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
جولائی
ایران نے بلاشبہ اسرائیل کو جکڑ رکھا ہے: ایوی اشکنازی
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا معاریو نے اسرائیلی تجزیہ کار آوی اشکنازی کے حوالے
دسمبر