?️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے تجربات سے ابھی کوئی سبق نہیں سیکھا ہے پی ڈی ایم کا کوئی بھی اقدام اسے مزید رسوا کر سکتا ہے، لانگ مارچ ملتوی کر کے پی ڈی ایم نے اپنی عزت بچا لی، کوئی بھی پارٹی اب اپوزیشن پر اعتماد نہیں کرتی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی سب تدبیریں ان پر الٹی پڑیں گی،اپوزیشن نے اپنے تجربات سے ابھی تک کوئی سبق نہیں سیکھا۔ لانگ مارچ کے ساتھ بھی وہی حال ہونا تھا جو پی ڈی ایم کے ساتھ اب تک ہوتا آیا ہے۔
سبطین خان نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی آخری رسومات چل رہی ہیں۔ یہ چند پارٹیوں پر نہیں چند افراد پر مشتمل ٹولہ بن کر رہ گیا ہے۔ کوئی بھی پارٹی فضل الرحمن اینڈ گروپ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن (ن) لیگ کو کھلونا بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فضل الرحمن کے اللہ اللہ کرنے اور مریم اور بلاول کے ہنسنے کھیلنے کے دن ہیں۔ مریم اور بلاول ابھی طفل مکتب ہیں۔ سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جو سیاسی قیادتیں استعفوں کے معاملے پر اکٹھی نہیں ہو سکیں وہ ملک کیلئے کیا اکٹھے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم میں صرف ن لیگ اور جے یو آئی کا مشترکہ ایجنڈا ہے، باقی سب پارٹیاں اس ایجنڈے سے متفق نہیں۔ سبطین خان نے کہا کہ عوام باشعور ہیں۔ انہیں اب گمراہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اپوزیشن کی قسمت کا فیصلہ عوام ہی کرینگے ۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں ایک بار پھر بن سلمان کے مخالفین کی شامت
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عہدیداروں نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ انہوں نے
اپریل
یمن کے بدترین قحط سے بچنے کے لئے 4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور
مارچ
آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے
دسمبر
آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی
جون
غزہ کی آگ میں جل رہے صیہونی ٹینک
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے آڈیو پیغام
نومبر
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
?️ 24 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ
جون
روس کی سب سے بڑی گیس فیلڈ میں خوفناک آگ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح سویرے روس میں اورنگوئے گیس فیلڈ
جون
طالبان کی ملک میں موجودگی کا دعویٰ، بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور طالبان مذاکرات
مارچ