?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر تجزیہ امجد شعیب کا پبلک ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں کہنا ہے کہ اپوزیشن نے مہنگائی پر کارڈ کھیلنے کی کوشش تو کی ہے لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے کہ اگر یہ کل کو حکومت میں آتے ہیں تو کچھ کر پائیں گے۔
نوازشریف اپنی بیٹی کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔دوسرا گروپ آصف علی زردار اپنے بیٹے کے لیے کوشاں ہیں، عوام کی تو ان کو پرواہ ہی نہیں، یہ لوگ عوام کا بس استعمال کرتے ہیں۔امجد شعیب نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا مہنگائی عمران خان کی حکومت کےلیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کرپٹ عناصر کو جیل میں ڈالیں گے۔ بیرون ملک سے لوٹا ہوا پیسا واپس لائیں گے۔ ابھی تک ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا اس وجہ سے 2023 کے الیکشن میں عمران خان کو سرپرائز مل سکتا ہے
۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے پیش نظر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری کر لی ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک گیر احتجاج، ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکز اور صوبائی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی مہنگائی کے خلاف تحریک کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز پر پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ احسن اقبال
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
جولائی
رواں سال میں سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دگنی
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
نومبر
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 92 افراد کا انتقال
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے
جون
جدہ مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جدہ اور یوکرین کے بارے میں دنیا کے 40 ممالک کے
اگست
غزہ کی اجتماعی قبروں سے صہیونیوں کا وحشی پن ظاہر
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں نئی اجتماعی قبروں کی دریافت
مئی
ایم پیکیچ پر وزیر اعظم نے لگائی روک
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے حکم
ستمبر
غزہ کی پٹی میں بھوک اور قحط کا شکار ہونے والوں کے اعدادوشمار
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک اہلکار نے اس طبی
مارچ
امریکہ مزاحمت پر اپنا منصوبہ مسلط کرنے سے قاصر
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی نمائندے مورگن اورٹاگس کے بیانات پر حزب اللہ کے
فروری