اپوزیشن غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن،او آئی سی کانفرنس کے خلاف بیان دے دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا سے گفتگو میں بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ اگر اسپیکر نے غیرجمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن اور پارٹی کو مناؤں گا، اگر اسپیکر پیر کے  دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے،  پھردیکھتےہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن نے پیر کو ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں ایوان میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ سازش پکانے کی کوشش کررہے ہیں کہ تشدد سے ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے دیں لیکن پاکستان کے عوام اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں عمران اکثریت کھوچکےہیں، یہ پاکستان اور پاکستانی قوم کی جیت ہے۔

بلاول کا کہنا تھاکہشکست دیکھ کر عمران غیرجمہوری رویہ اپنا رہا ہے، اب وہ طاقت کا استعمال کرنے پر اتر آیا ہے، پہلے پارلیمان پرحملہ ہوا اب سندھ پر حملہ کرکے وفاق پر حملہ کردیا، وہ تاثر دے رہا ہےکہ اگر وہ نہیں کھیلےگا تو کوئی نہیں کھیلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ چاہتا ہےآئینی بحران پیدا ہو اور تیسری قوت کو موقع ملے۔

 

بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی بلاول کے اعلان کی تائید کی اور ایوان میں دھرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اجلاس بلانا اسپیکرکی ذمہ داری ہے، اگر  اسپیکر نے ہاؤس کا بزنس نہ چلایا تو ہم اسمبلی ہال میں دھرنے دینے پر مجبور ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہم آپ کو آئین شکنی کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ یہ آئین کی روح کےخلاف ہےکہ ڈیفیکشن کی کارروائی رول توڑنے سے پہلے ہوجائے، صدارتی آرڈیننس کی کوئی گنجائش نہیں۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جب جہازمیں ان کے لوگ آتےتھے اس وقت ضمیرکی آوازکہاں تھی؟  اب اپنے لوگوں کو گدھے اور خچر کہہ رہے ہو،  یہ جنگ ہم جیت چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

?️ 17 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے

متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ

مرکزی بینک کے گورنر، سیکریٹریز آئی ایم ایف-عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے

آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل

?️ 4 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان

دوسروں کے ہتھیاروں سے قوم کا دفاع نہیں کیا جا سکتا:ایرانی جنرل

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف نے تاکید کی

امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

ٹرمپ فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کریں۔ خواجہ آصف

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

یمنی انصاراللہ نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا ہے؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے