آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

احمد شریف

?️

کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن”بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل احمد شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں، عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

مشہور خبریں۔

ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ

?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و

عبرانی میڈیا کا غزہ میں ٹرمپ کے اربوں ڈالر کے لیکن ناقابل عمل منصوبے کا اکاؤنٹ

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے

قرض پروگرام کیلئے مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کا ٹیکسز کا ہدف 11 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے پر زور

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم

عرب میڈیا کی نظر میں ٹرمپ کے ہاتھوں بن سلمان کی مبینہ توہین

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد بن

جی 77 اجلاس کی سربراہی کیلئے بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے نیویارک روانہ ہوں گے

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں سال اقوام متحدہ میں گروپ 77 کی سربراہی

مسجدالاقصی پر اسرائیل کی نئی پابندیوں پر شیخ عکرمہ کا رد عمل

?️ 27 فروری 2026مسجدالاقصی پر اسرائیل کی نئی پابندیوں پر شیخ عکرمہ کا رد عمل

حکومت عوام کی مشکلات کم اور ان کو سہولیات دینے کی کوشش کر رہی ہے

?️ 8 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں

عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی

?️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے