🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام و ترقی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیچ کا بھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو دور دراز علاقوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ نے ایف سی کی خواتین اہلکاروں کی ہمت افزائی کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج صوبائی حکومت کے ساتھ امن و استحکام کے لیے بھرپور تعاون کرتی رہے گی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے، دشمن قوتوں کی خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
افغان طالبان کا بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان
🗓️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:افغان طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر ایک مبارکبادی
جولائی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہ سے ملاقات
🗓️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ چین کے دوران اپنے
مارچ
ابتدائی منٹوں میں ہی سعودی عرب نے یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
🗓️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی جو ہفتے کی
اپریل
شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب
🗓️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن
فروری
کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 27 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد بدعنوانی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں سابق
اپریل
شہبازشریف کی حریت راہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کی مذمت
🗓️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کا ممتاز حریت راہنما محمد یاسین ملک کو دہشت
مئی
جب تک صیہونیت موجود ہے، جنگ جاری رہے گی:جہاد اسلامی
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر
اکتوبر
سول و عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کےخلاف جنگ ہیں، وزیر دفاع
🗓️ 19 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
مئی