🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرامن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنجیدہ کوششوں سےافغانستان میں انسانی بحران سےبچاجاسکتاہے، افغانستان کی صورتحال تشویناک ہے، دنیاغیرمستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردارادا کرے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان اور پاکستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں امدادی کاموں کیلئےتعاون،شراکت داری کےاموربھی زیر غور آئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی،علاقائی امورمیں جرمنی کےکردارکوخصوصی اہمیت دیتاہے اور پاکستان جرمنی سےباہمی تعلقات کووسعت دینےکاخواہاں ہے۔افغانستان کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئےکردار ادا کرے، سنجیدہ کوششوں سےافغانستان میں انسانی بحران سےبچاجاسکتاہے۔
دوران ملاقات آرمی چیف نے پر امن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر بھی زور دیا۔خصوصی نمائندہ جرمن نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
ٹیکنالوجی کے ذریعہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے: فواد چوہدری
🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی
مئی
سندھ وزیر اعلی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید
🗓️ 17 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید
نومبر
اقوام متحدہ کا پینل آج پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے گا
🗓️ 17 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ’انسانی
اکتوبر
3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، مفتاح اسمٰعیل
🗓️ 6 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
اگست
یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع
جنوری
غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو
نومبر
آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کی پولیس کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے
جولائی
دیکھنا ہے زور کتنا بازوے قاتل میں ہے: پیوٹن
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے اس ملک میں مسلح بغاوت کے بعد
جولائی