?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا ، مالی سال 22-21 کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر کی ہوئیں جب کہ 21-2020 کی اسی مدت کے دوران 959 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں ، گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں یہ 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے ، امید ہے کہ ہم اس مالی سال کے دوران 3.5 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
سماجی رابطوں کی وب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے ، 2 سال میں آئی ٹی انڈسٹری کو دوگنا کیا جائے گا ، روزگار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز قائم کیے جا رہے ہیں ، آج ہم دنیا کی تیسری بڑی گیگ اکانومی ہیں۔
علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان بڑی کامیابیاں حاصل کی، اکانومی کی گروتھ 5.7 فیصد، زراعت،صنعتی،سویز گروتھ میں اضافہ ہوا ، ورلڈ بینک، بلومبرک، اکانومسٹ رپورٹس میں پاکستانی ترقی کی پذیرائی کی گئی ، ریکارڈ ایکسپورٹس ، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی ، مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا ،۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئےگی ، کسان اور مزدور کی آمدنی کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے ، جہاں آنے والے ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، ہیلتھ انشورنس بھی سب کو پہنچائی جارہی ہے –
مشہور خبریں۔
ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا غزہ میں صحافیوں کے قتل پر ردعمل
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: انس شریف، محمد قریقع اور دیگر صحافیوں کے بے رحمانہ
اگست
انتخابی مہم کا آج آخری روز، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن
فروری
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے
مئی
صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی
مارچ
امریکہ نے مذاکرات کیسے روکے؟ وال اسٹریٹ جرنل
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایران میں مقیم وال اسٹریٹ جرنل کی کوریج کرنے والے برسلز
اکتوبر
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر
مئی
بائیڈن کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے
دسمبر
بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل
جولائی