?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مانیٹری فنڈ اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے جہاں آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آج امریکا میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتونیت سایح سے ملاقات کی، ملاقات میں اسحٰق ڈار نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
دوران ملاقات حکومت پاکستان کی ملکی معیشت کو استحکام بنانے کے حوالے سے پائیدار پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی مالیاتی ادارے کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے حکومت پاکستان کی پالیسی کو سراہا اور مستقبل میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسحٰق ڈار نے پاکستان کے سماجی اقتصادی ترقی کے حوالے سے مسلسل تعاون پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے بعد عالمی بینک کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی مدد کا بھی شکریہ ادا کیا، عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سماجی اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستقبل میں بھی عالمی بینک حکومت پاکستان سے تعاون کرتا رہے گا۔
اس کے علاوہ وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے بھی ملاقات ہوئی، اسحٰق ڈار نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے دوران مارٹن ریزر کے دورہ پاکستان کو سراہا۔
عالمی بینک کے نائب صدرنے دورہ پاکستان کے دوران سیلاب سے تباہ کاریوں کے نقصانات کا اندازہ لگانے میں مدد کی اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں سیلاب اور تباہ کاریوں کے بعد اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے مدد کرتے رہیں گے۔
اسحٰق ڈار کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجیسر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے اسلامی بینک کے صدر کا پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
محمد سلیمان نے کئی دہائیوں سے پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان مضبوط تعلق کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی سیلاب زدگان کو امداد کی فراہمی اور معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کوشش کو بھی سراہا۔
اسحٰق ڈار نے جرمن ملٹی نیشنل بینک اور جے پی مورگن کے ساتھ ملاقات میں ملکی معیشت کو مستحکم اور سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کی حکومتی پالیسی کی وضاحت کی۔
انہوں یقین دہانی کروائی کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔
امریکا میں عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد نے ریٹنگ ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی اور دیگر تقریبات میں بھی حصہ لیا۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک 2022 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر قیادت پاکستان کا وفد امریکا میں موجود ہے۔
وفد میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوس پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ حامد یاقوب شیخ، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایڈینشنل سیکریٹری اقتصادی ڈویژن علی طاہر شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ابھی بھی فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے پیر کے روز ایک بیان
فروری
گینٹز، انتخابات میں نیتن یاہو کے سخت حریف
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عبرانی اخبار Maariu
جون
علی سدپارہ کی لاش مل گئی
?️ 27 جولائی 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان نے
جولائی
بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت، فیصلہ محفوظ
?️ 28 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے
دسمبر
ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری
اکتوبر
’نگران وزیراعظم امیر آدمی نہیں‘، سرفراز بگٹی کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب سے زائد
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعظم
نومبر
افغانستان میں برطانیہ کے جنگی جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:ٹائمز اخبار میں مضامین کی اشاعت کے بعد انگلینڈ میں ملک
اکتوبر
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون